ہوم » نیوز » اسپورٹس

بھاری پڑا بی سی سی آئی سے جھگڑا، آسٹریلیا کی ان خاتون کرکٹروں کوپیسوں کا بڑا نقصان

  • Share this:
بھاری پڑا بی سی سی آئی سے جھگڑا، آسٹریلیا کی ان خاتون کرکٹروں کوپیسوں کا بڑا نقصان
ایلیس پیری (فائل فوٹو)۔

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) اورکرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے آپسی جھگڑے کا نقصان آسٹریلیا کی تین بڑی خاتون کھلاڑیوں کواٹھانا پڑ ا ہے۔ دونوں بورڈ کی آپسی ناراضگی کے سبب آسٹریلیا کی میگ لیننگ، ایلیسا ہیلی اورایلس پیری کو 30 ہزارڈالر یعنی تقریباً 21 لاکھ روپئے کی رقم سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔


یہ رقم ان تینوں خواتین کرکٹروں کوخواتین ٹی -20 کرکٹ چیلنج میں تین میچ کھیلنے پرملتی، لیکن بی سی سی آئی نےاگلے ماہ ہونےوالےاس ٹورنامنٹ میں ان تینوں خواتین کرکٹروں کو شامل کرنےسے منع کردیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کا بی سی سی آئی کے ساتھ مرد ٹیم کی ونڈے سیریزکولےکرتنازعہ چل رہا ہے۔ اس کےسبب اس نےاپنےکھلاڑیوں کوبی سی سی آئی کے ٹورنا منٹ میں شامل ہونےکی اجازت نہیں دی۔


بی سی سی آئی کے ٹورنامنٹ میں کھیلنےسے جورقم ملتی ہے وہ آسٹریلیا کی خواتین بگ بیش لیگ میں ملنے والے پیسے سے کافی زیادہ ہوتی۔ آسٹریلین بورڈ 20-2019 کے سیزن کے لئےکانٹریکٹ روٹین کرنے پرکم ازکم 11 ہزارڈالردیتا ہے۔ ساتھ ہی اس کی اوسط رٹینرفیس 20 ہزارڈالرہے۔ اس میں کھلاڑیوں کوکم ازکم 14 میچ کھیلنےہوتے ہیں۔


لیننگ ہیلی اورپیری کو یقین تھا کہ بی سی سی آئی اورکرکٹ آسٹریلیا میں معاہدہ ہوجائے گا اوراس کےبعد انہیں خواتین ٹی -20 چیلنج میں کھیلنےکا موقع ملے گا۔ اس سے قبل 25 اپریل کوبی سی سی آئی نےاس ٹورنامنٹ میں کھیلنےوالی تینوں ٹیموں کا اعلان کردیا تھا۔ اس میں آسٹریلیا کی ایک بھی کرکٹرشامل نہیں تھی۔

بتایا جاتا ہےکہ کرکٹ آسٹریلیا کا بی سی سی آئی کےساتھ مرد ٹیم کی ونڈے سیریزکولےکر تنازعہ چل رہا ہے۔ اس کے سبب اس نے اپنےکھلاڑیوں کوبی سی سی آئی کےٹورنامنٹ میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ اس کےبعد کرکٹ آسٹریلیا نے بی سی سی آئی افسران سے بات کی اوردرمیان کا راستہ نکالنےکےلئےکوشش کی، لیکن بتایا جاتا ہےکہ بی سی سی آئی نےبعد میں آسٹریلین کھلاڑیوں کوشامل کرنےسےانکارکردیا۔

کیا ہے جھگڑا

بی سی سی آئی نے کرکٹ آسٹریلیا سےاگلے سال جنوری میں ہندوستان میں ونڈے سیریز کھیلنےکوکہا ہے، لیکن کانگریس آسٹریلیا کےبراڈ کاسٹروں نے اس پراعتراض ظاہرکیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ اگربی سی سی آئی کی مانگ مانی جاتی ہے توبگ بیش لیگ سےآسٹریلیا کے بڑے کھلاڑی باہرہوجائیں گے۔ ساتھ ہی یہ آسٹریلیا کا گھریلوسیزن ہے۔

کیا ہےخواتین ٹی -20 کرکٹ چیلنج

چھ مئی سے شروع ہورہے خواتین ٹی -20 چیلنج میں سپرنوواج، ٹریلربلیزرس اورویلوسٹی نام سے تین ٹیمیں بنی ہیں۔ ان ٹیموں کی کمان متالی راج، ہرمن پریت کوراوراسمرتی مندھانا کوسونپی گئی۔ اس کے تحت تین لیگ میچ اورایک فائنل میچ کھیلا جائےگا۔ یہ سبھی میچ جے پورمیں ہونے ہیں۔
First published: Apr 30, 2019 02:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading