உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Tokyo Paralympics: اونی لیکھرا نے رقم کی تاریخ، ٹوکیو پیرالمپک میں جیتا دوسرا میڈل

    اونی لیکھرا نے رقم کی تاریخ، ٹوکیو پیرالمپک میں جیتا دوسرا میڈل

    اونی لیکھرا نے رقم کی تاریخ، ٹوکیو پیرالمپک میں جیتا دوسرا میڈل

    Tokyo Paralympics 2020: اوانی لیکھرا (Avani Lekhara) نے ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں گولڈ میڈل کے بعد برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اوانی لیکھرا خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 میں تیسرے مقام پر رہیں۔ اوانی لیکھرا نے کچھ دنوں پہلے ہی خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل کے کلاس ایس ایچ 1 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: 19 سال کی اوانی لیکھرا (Avani Lekhara) نے ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں میں گولڈ کے بعد برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ اوانی لیکھرا خواتین کی 50 میٹر رائفل تھری پوزیشن ایس ایچ 1 میں تیسرے مقام پر رہیں۔ اوانی لیکھرا نے کچھ دنوں پہلے ہی خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل کے کلاس ایس ایچ 1 میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ ٹوکیو پیرالمپک میں یہ ہندوستان کا 12 واں تمغہ ہے۔ ٹوکیو پیرالمپک 2020 میں ہندوستان اب تک 2 گولڈ، 6 سلور اور 4 برانز میڈل جیت چکا ہے۔ ہائی جمپ میں ہی ہندوستان کو 4 تمغے ملے ہیں۔ یہ پیرالمپک تاریخ میں ہندوستان کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔ اس سے قبل ہندوستان نے سال 2016 میں ریو پیرالمپک میں گولڈ سمیت 4 میڈل جیتے تھے۔

      اوانی لیکھرا ایک ہی اولمپک یا پیرا لمپک کھیلوں میں دو میڈل جیتنے والی پہلی خاتون ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے اولمپک یا پیرا لمپک کھیلوں میں سب سے زیادہ تین میڈل جوگیندر سنگھ بیدی نے جیتے ہیں۔ جوگیندر سنگھ بیدی نے 1984 لاس اینجلس پیرالمپک کھیلوں میں ایک تمغہ اور دو کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ بیدی نے گولا پھینک میں چاندی کا تمغہ، جبکہ چکا اور بھالا پھینک میں کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

      وزیر اعظم نریندر مودی نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر اونی لیکھرا کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی سے انہیں بہت خوشی ہوئی۔
      وزیر اعظم نریندر مودی نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر اونی لیکھرا کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی سے انہیں بہت خوشی ہوئی۔


      وزیر اعظم نریندر مودی نے کانسے کا تمغہ جیتنے پر اونی لیکھرا کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شاندار کارکردگی سے انہیں بہت خوشی ہوئی۔ وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ میں کہا، ’ٹوکیو پیرالمپک میں ہندوستان کے لئے فخر کا ایک اور لمحہ۔ اونی لیکھرا کی شاندار کارکردگی سے بے حد پُرجوش ہوں۔ ملک کے لئے کانسے کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ مستقبل کے لئے انہیں بہت ساری نیک خواہشات‘۔

      جے پور کی رہنے والی یہ 19 سالہ نشانے باز اولمپک یا پیرالمپک (Paralympics) میں گولڈ جیتنے والی پہلی خاتون ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی میں 2012 میں کار حادثہ میں چوٹ لگ گئی تھی۔

      جے پور کی رہنے والی یہ 19 سالہ نشانے باز اولمپک یا پیرالمپک (Paralympics) میں گولڈ جیتنے والی پہلی خاتون ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔
      جے پور کی رہنے والی یہ 19 سالہ نشانے باز اولمپک یا پیرالمپک (Paralympics) میں گولڈ جیتنے والی پہلی خاتون ہندوستانی کھلاڑی ہیں۔


      ابھینو بندرا کی کتاب پڑھ کر اونی لیکھرا کو ملی ترغیب

      اونی لیکھرا کو ان کے والد نے کھیلوں میں جانے کے لئے ترغیب دی۔ انہوں نے پہلے نشانے بازی اور تیراندازی دونوں کھیلوں میں ہاتھ آزمائے۔ انہیں نشانے بازی اچھی لگی۔ انہیں بیجنگ اولمپک 2008 کے گولڈ میڈلسٹ ابھینو بندرا کی کتاب پڑھ کر بھی ترغیب ملی۔ انہوں نے سال 2015 میں جے پور کے جگت پورہ کھیل احاطے میں نشانے بازی شروع کی تھی۔ قانون کی طالبہ اونی لیکھرا نے متحدہ عرب امارات میں عالمی کپ 2017 میں ہندوستان کی طرف سے ڈیبیو کیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: