اظہر علی نے گیندباز کی غلطی کا اڑایا مذاق، پاکستانی بلے باز کی حرکت سے بوکھلایا انگلش کرکٹر، دیکھیں ویڈیو
اظہر علی نے گیندباز کی غلطی کا اڑایا مذاق، پاکستانی بلے باز کی حرکت سے بوکھلایا انگلش کرکٹر، دیکھیں ویڈیو
مداح بھی اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران ہیں۔ امپائر کو ایک لمحے کے لیے سمجھ نہیں آرہا کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے کافی ردعمل سامنے آرہا ہے۔
پاکستانی بلے باز اظہر علی ان دنوں کاونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ کاونٹی کرکٹ میں ووسٹرشائر اور سسیکس کے درمیان ہوئے میچ میں پاکستانی بلے باز اظہر علی نے ایک ایسی حرکت کی ہے جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ دراصل، کاونٹی چمپئن شپ میں اظہر ووسٹرشائر کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ ووسٹرشائر کی جانب سے کھیلتے ہوئے اظہر نے دوسری اننگ میں 111 رنوں کی اننگ کھیلی۔ سسیکس اور ووسٹرشائر کے درمیان یہ میچ ڈرا پر ختم ہوا لیکن ایک واقعہ نے خوب سرخیاں حاصل کیں۔ ہوا یہ کہ ووسٹرشائر کی دوسری اننگ کے دوران بلے بازی کرتے ہوئے اظہر کو ایک ایسی گیند کھیلنے کا موقع ملا، جو یقیناً چونکانے والا تھا۔
— LV= Insurance County Championship (@CountyChamp) May 8, 2023
ہوا یہ کہ گیندباز ہینری کروکومبے جب گیند کرتے ہیں تو ان کے ہاتھ سے گیند چھوٹ جاتی ہے، جس سے گیند پچ سے باہر جاکر گرتی ہے۔ پچ سے باہر گری گیند کو دیکھ کر اظہر مذاق کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور گیند کا پیچھا کرتے ہوئے زبردست شاٹ ماردیتے ہیں۔ گیند باونڈری کے باہر چلی جاتی ہے۔ اظہر کی اس حرکت کو دیکھ کر سبھی کھلاڑی حیران رہ جاتے ہیں۔
بلے باز کی ایسی حرکت دیکھ کر بالر بھی اپنا غصہ ظاہر کرتا ہے اور ہاتھ ہلا کر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی مداح بھی اس ویڈیو کو دیکھ کر حیران ہیں۔ امپائر کو ایک لمحے کے لیے سمجھ نہیں آرہا کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو پر مداحوں کی جانب سے کافی ردعمل سامنے آرہا ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔