ہوم » نیوز » اسپورٹس

اظہرعلی سنچری سے محروم، پاکستان پہلی اننگ میں 297 رن پر آوٹ

ٹاپ آرڈر بلے باز اظہر علی (93) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن اتوار کے روز سنچری سے محروم ہوگئے، لیکن ان کی شاندار اننگ کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگ میں 297 رنز کا قابل احترام اسکور بنا لیا۔

  • Share this:
اظہرعلی سنچری سے محروم، پاکستان پہلی اننگ میں 297 رن پر آوٹ
اظہرعلی سنچری سے محروم، پاکستان پہلی اننگ میں 297 رن پر آوٹ

کرائسٹ چرچ: ٹاپ آرڈر بلے باز اظہر علی (93) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے پہلے دن اتوار کے روز سنچری سے محروم ہوگئے لیکن ان کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز میں 297 رنز کا قابل احترام اسکور بنالیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے تیزگیندباز کائل جیمیسن نے شاندار گیندبازی کرتے ہوئے 69 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا اور ٹم ساؤتھی نے سلامی بلے باز شان مسعود کو کھاتہ کھولے بغیر ایل بی ڈبلیو کرکے پاکستان کو پہلا جھٹکا دیا۔ اظہر علی اور اوپنر عابد علی نے دوسری وکٹ میں 62 رنز کی شراکت قائم کی۔ یہ شراکت اور بڑی ہوتی اس سے پہلے ہی جیمیسن نے عابد کو ساوتھی کے ہاتھوں کیچ کراکر ان کی اننگز ختم کردی۔ عابد نے 53 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنائے۔ عابد کے آوٹ ہونے کے بعد ، پاکستان کی اننگز ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور جیمیسن نے حارث سہیل (1) اور فواد عالم (2) کو پویلین بھیج کر پاکستان کا اسکور چار وکٹ پر 83 رنز کردیا۔

اظہر نے اس کے بعد کپتان محمد رضوان کے ساتھ اننگز کی رفتار دینے کی کوشش کی اور دونوں بلے بازوں کے بیچ پانچویں وکٹ کے لئے 88 رن کی ساجھیداری ہوئی۔ جیمیسن نے ایک مرتبہ پھر اپنی شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا رضوان کو واٹلنگ کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرادیا۔ رضوان نے 71 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 03, 2021 04:58 PM IST