ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کرکٹ میں برپا ہوا ہنگامہ، اظہر علی سے چھینی جاسکتی ہے ٹسٹ کی کپتانی

Pakistan Cricket: پاکستانی ٹسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی دسمبر میں پاکستان کے نیوزی لینڈ دورے سے پہلے کی جاسکتی ہے۔

  • Share this:
پاکستان کرکٹ میں برپا ہوا ہنگامہ، اظہر علی سے چھینی جاسکتی ہے ٹسٹ کی کپتانی
پاکستان کرکٹ میں برپا ہوا ہنگامہ، اظہر علی سے چھینی جاسکتی ہے ٹسٹ کی کپتانی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) میں ہمیشہ ہلچل مچی رہتی ہیں۔ اسی ضمن میں 12 ماہ کے بعد ہی اظہر علی سے کپتانی چھیننے کی تیاری چل رہی ہے۔ گزشتہ سال اظہر علی (AZhar Ali) کو سرفراز احمد کی جگہ کپتان بنایا گیا تھا، لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ کے کئی افسر اظہر علی کو کپتانی سے ہٹانا چاہتے ہیں اور ان کی جگہ کسی نوجوان کرکٹر کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اظہر علی کا کپتانی سے ہٹنا طے ہے۔


پی سی بی کے چیئرمین کریں گے آخری فیصلہ


ویب سائٹ کرک انفو نے پی سی بی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بورڈ کے سی ای او وسیم خان پہلے ہی اس موضوع کو لے کر اظہر علی سے ملاقات کرچکے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک کوئی آخری فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ اظہر علی کو ہٹانے کا آخری فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی لیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلے 10 دنوں میں احسان مانی ٹسٹ کے موجودہ کپتان اظہر علی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔


میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلے 10 دنوں میں احسان مانی ٹسٹ کے موجودہ کپتان اظہر علی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ اظہر علی کو ہٹانے کا آخری فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی لیں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اگلے 10 دنوں میں احسان مانی ٹسٹ کے موجودہ کپتان اظہر علی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔ اظہر علی کو ہٹانے کا آخری فیصلہ پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی لیں گے۔


کون ہیں کپتانی کی دوڑ میں آگے؟

کہا جارہا ہے کہ محمد رضوان یا پھر ونڈے کے کپتان بابر اعظم کو نئی ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔ کپتانی کے مورچے پر یہ تبدیلی دسمبر میں پاکستان کے نیوزی لینڈ دورے سے پہلے کیا جاسکتا ہے۔ کپتانی کی ریس میں بابر اعظم سب سے آگے چل رہے ہیں۔ وہ ٹیم کے ایک واحد ایسے کھلاڑی ہیں، جن کی جگہ تینوں فارمیٹ میں یقینی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 23, 2020 12:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading