آئی سی سی عالمی کپ 2019 میں پاکستان کی خراب کارکردگی کی سزا ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد پرگرنا لازمی ہے۔ سرفرازاحمد کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکی تھی۔ ٹیم کی عالمی کپ سے اس شرمناک وداعی کے بعد سرفراز احمد کی تنقید کا دورشروع ہوگیا تھا۔ خاص طورپرہندوستانی کرکٹ ٹیم کے خلاف پاکستان کی کارکردگی نے ان کے لئے مشکلیں کھڑی کردی تھیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی اب دو اگست کو عالمی کپ میں ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے میٹنگ کرے گی۔ حالانکہ عالمی کپ کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ہونے والی اس اہم میٹنگ سے قبل ہی اس طرح کی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ٹیم کے چیف کوچ مکی آرتھراپنے عہدے پربنے رہ سکتے ہیں۔ انہیں آئندہ سال آسٹریلیا میں ہونے والی ٹی -20عالمی کپ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ پاکستانی اخبار 'دی ڈان' کی رپورٹ کے مطابق سلیکٹرس ایک سال کے لئے مکی آرتھر پر مزید بھروسہ جتا سکتے ہیں۔ آرتھراس میٹنگ سے پہلے لاہورپہنچ چکے ہیں۔
وہیں رپورٹ میں اس بات کا ذکربھی ہے کہ 2017 میں چمپئنزٹرافی جیت اورٹی -20 میں پاکستان کو ملی ٹاپ رینکنگ مکی آرتھرکے حق میں رہی۔ ایسے میں جبکہ ٹی -20 عالمی کپ آئندہ سال ہی ہونا ہے تو مکی آرتھرکوہی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنائے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مکی آرتھرکےکوچ رہتے ہی پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی -20 میں نمبر ون ٹیم بنی تھی۔
عالمی کپ میں پانچویں مقام پررہنے کے بعد پاکستان کی ٹسٹ اورونڈے ٹیم کے لئے الگ الگ کپتان بنائے جانے کو لے کربھی چرچائیں تھیں۔ اب مانا جارہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایسا ہی کرنے جا رہا ہے۔ پی سی بی سرفرازاحمد کو محدود اووروں کے فارمیٹ میں کپتان بنائے رکھ سکتی ہے جبکہ ٹسٹ ٹیم کی قیادت اظہرعلی کو ملنا تقریباً طے ہوگیا ہے۔ 2017 میں سرفرازاحمد کی قیادت میں چمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد اظہرعلی کو پاکستان کے ٹسٹ کپتان کےعہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق بابراعظم کو تینوں فارمیٹ میں نائب کپتان بنایا جاسکتا ہے۔ تاکہ انہیں مستقبل کے لئے تیارکیا جاسکے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔