உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Afghanistan Crisis: طالبان نے پھر دوہرایا کرکٹ کو تعاون دینے کا وعدہ،عزیز اللہ فضلی دوبارہ صدر منتخب

    عزیز اللہ فضلی افغانستان کرکٹ بورڈ کے دوبارہ صدر منتخب

    عزیز اللہ فضلی افغانستان کرکٹ بورڈ کے دوبارہ صدر منتخب

    Afghanistan Crisis: طالبان کے نمائندوں کی افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے اراکین اور بورڈ عہدیداران کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد عزیز اللہ فضلی (Azizullah Fazli) کو افغانستان کرکٹ بورڈ (Afghanistan Cricket Board) کا کارگزار چیئرمین بنا دیا گیا۔ وہ پہلے بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ عزیز اللہ فضلی کے ہاتھوں میں اب افغانستان کرکٹ کی باگ ڈور ہوگی اور وہ مستقبل کے ٹورنامنٹ اور سیریز کو لے کر جلد فیصلہ لیں گے۔

    • Share this:
      کابل: افغانستان پر بھلے ہی طالبان (Taliban Regime in Afghanistan) کا راج ہوگیا ہے، لیکن اس کا اثر ملک کی کرکٹ اور اسے چلانے والے بورڈ پر نہیں پڑے گا۔ اتوار کو طالبان کے نمائندوں کی افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے اراکین اور بورڈ عہدیداران کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔ اس کے بعد عزیز اللہ فضلی (Azizullah Fazli) کو افغانستان کرکٹ بورڈ (Afghanistan Cricket Board) کا کارگزار چیئرمین بنا دیا گیا۔ وہ پہلے بورڈ کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔ عزیز اللہ فضلی کے ہاتھوں میں اب افغانستان کرکٹ کی باگ ڈور ہوگی اور وہ مستقبل کے ٹورنامنٹ اور سیریز کو لے کر جلد فیصلہ لیں گے۔

      عزیز اللہ فاضلی کو دوبارہ افغانستان کرکٹ بورڈ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سال 2019 ورلڈ کپ میں افغانستان کے ایک بھی میچ نہ جیتنے کے بعد فاضلی کی جگہ فرحان یوسف زئی کو صدر مقرر کیا گیا تھا۔ سمجھا جاتا ہے کہ فاضلی گزشتہ 20 سالوں سے افغانستان کرکٹ سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل وہ افغانستان کرکٹ بورڈ کے نائب چیئرمین اور مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

      افغانستان پر بھلے ہی طالبان (Taliban Regime in Afghanistan) کا راج ہوگیا ہے، لیکن اس کا اثر ملک کی کرکٹ اور اسے چلانے والے بورڈ پر نہیں پڑے گا۔
      افغانستان پر بھلے ہی طالبان (Taliban Regime in Afghanistan) کا راج ہوگیا ہے، لیکن اس کا اثر ملک کی کرکٹ اور اسے چلانے والے بورڈ پر نہیں پڑے گا۔


      افغانستان نے یکم سے پانچ ستمبر تک سری لنکا میں پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔ پاکستان کے خلاف اس سیریز کو یقینی بنانا فاضلی کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔ دراصل افغانستان کے موجودہ حالات کی وجہ سے کابل بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تجارتی پروازیں بند ہیں۔ دوسری جانب سری لنکا میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر 10 دن کا لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ایسے میں سیریز کے ہموار طریقے سے چلانے کو یقینی بنانا فاضلی کے لیے مشکل ہو سکتا ہے۔
      واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آئی تھیں کہ اگر کسی وجہ سے افغانستان۔ پاکستان سیریز آگے نہیں بڑھتی ہے تو کابل میں منعقد ہونے والے افغانستان کے ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی مقابلے شاپیزہ کرکٹ لیگ کی تاریخیں آگے بڑھائی جا سکتی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: