ہوم » نیوز » اسپورٹس

بابر اعظم پاکستانی ونڈے ٹیم کے کپتان مقرر، اظہر علی ٹسٹ ٹیم کے کپتان برقرار

مصباح الحق نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے توقعات پر کھرا اترنے اور مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنا بھی شروع کر دی ہوگی۔

  • UNI
  • Last Updated: May 13, 2020 06:06 PM IST
  • Share this:
بابر اعظم پاکستانی ونڈے ٹیم کے کپتان مقرر، اظہر علی ٹسٹ ٹیم کے کپتان برقرار
بابر اعظم نے کہا ، "میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کا موازنہ کرنے کے لئے رن نہیں بناتا ہوں۔ میں صرف اپنے آپ کو ، ٹیم اور شائقین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں۔

اسلام آباد: پاکستان ٹی- 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ٹی -20 فارمیٹ میں نمبر ایک بلے باز بابر اعظم کو بدھ کو پاکستان کی قومی ونڈے کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان منتخب کیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو ایک بیان جاری کرکے یہ جانکاری دی۔ بابر اعظم کا ونڈے ٹیم کا کپتان بننا اگرچہ پہلے سے ہی طے تھا، جس کا اب سرکاری طور پر اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسی کے ساتھ بابر پاکستان ٹیم کے محدود اوور کے کپتان بن گئے ہیں۔


پی سی بی کے مطابق بابر اعظم کو 21-2020  سیزن کے لئے کپتان مقرر کیا گیا ہے، جو یکم جولائی سے شروع ہونے جا رہا ہے۔ اس سیزن میں پاکستان کی ٹیم ایشیا کپ اور ٹی -20 ورلڈ کپ کے علاوہ 9 ٹیسٹ مقابلے، 6 ونڈے اور 20 ٹی -20 مقابلے کھیلےگی۔ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہیں گے۔ بابر اعظم کو ونڈے ٹیم کا کپتان مقرر کئےجانے پر ٹیم کے چیف کوچ اور قومی سلیکٹر مصباح الحق نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنے رہنے اور بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم کا کپتان منتخب ہونے پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ یہ بالکل صحیح فیصلہ ہے کیونکہ انہیں ان کے مستقبل کی ذمہ داریوں کے بارے میں یقین اور وضاحت کی ضرورت تھی۔


مصباح الحق نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے توقعات پر کھرا اترنے اور مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنا بھی شروع کر دی ہوگی۔
مصباح الحق نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے توقعات پر کھرا اترنے اور مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنا بھی شروع کر دی ہوگی۔


مصباح الحق نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے توقعات پر کھرا اترنے اور مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرنا بھی شروع کر دی ہوگی۔ بابر اعظم اس سے پہلے تینوں فارمیٹ میں کپتانی کر رہے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز خان کی جگہ ٹی -20 ٹیم کے کپتان بنے تھے جبکہ اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔ بابر اعظم نے ابھی تک کھیلے 26 ٹیسٹ مقابلوں میں 45.12 کے اوسط سے 1850 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے ونڈے فارمیٹ میں 74 مقابلوں میں 54.17 کے شاندار اوسط سے 3359 بنا ئے ہیں جبکہ ٹی -20 کرکٹ میں کھیلے 38 مقابلوں میں 50.72 کے اوسط سے 1471 بنائے ہیں۔
First published: May 13, 2020 06:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading