ہوم » نیوز » اسپورٹس

بابراعظم پر پاکستان نے جتایا بھروسہ، 2020 تک پاکستانی ٹیم کے کپتان مقرر

پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابراعظم کی کپتانی میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بابراعظم کو رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی- ورلڈ کپ 2020 تک کے لئے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 14, 2020 11:17 PM IST
  • Share this:
بابراعظم پر پاکستان نے جتایا بھروسہ، 2020 تک پاکستانی ٹیم کے کپتان مقرر
بابراعظم پر پاکستان نے جتایا بھروسہ، 2020 تک پاکستانی ٹیم کے کپتان مقرر

 لاہور: پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابراعظم کی کپتانی میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بابراعظم کو رواں سال اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول ٹی- ورلڈ کپ 2020 تک کے لئے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم اب آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ کپ 2022 تک موخر ہونے کے بعد بابراعظم کو اگلے سال ہندستان میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک کے لئے قومی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

بابر اعظم زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ بابراعظم پاکستانی ون ڈے ٹیم کے بھی کپتان ہیں جب کہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں ۔ خیال رہے کہ بابراعظم سے قبل وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد قومی ٹیم کے کپتان تھے تاہم پہلے ان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت لی گئی اور پھر اب ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی بابر اعظم کو بنایا گیا۔



مصباح الحق نے چھوڑا پاکستان کے چیف سلیکٹرکا عہدہ


مصباح الحق (Misbah Ul Haq) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کی اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دینے کے لئے چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصباح الحق نے بدھ کو لاہور میں کہا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کو مطلع کردیا ہے کہ وہ 30 نومبر کو چیف سلیکٹر عہدے سے ہٹ جائیں گے۔ وہ گزشتہ سال ستمبر سے چیف سلیکٹر اور چیف کوچ دونوں ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ مصباح الحق (Misbah Ul Haq) نے کہا، ’میں زمبابوے کے خلاف ہونے والی آئندہ سیریز کے لئے ٹیم کا سلیکشن کروں گا، لیکن اس کے بعد میں صرف چیف کوچ کی اپنی ذمہ داری پر ہی توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں’۔

مصباح الحق (Misbah Ul Haq) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کی اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دینے کے لئے چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مصباح الحق (Misbah Ul Haq) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف کوچ کی اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ توجہ دینے کے لئے چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔


کوچ بنے رہیں گے مصباح الحق

سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ وہ بورڈ یا کسی دیگر کے دباو میں چیف سلیکٹر عہدے سے نہیں ہٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’یہ پوری طرح سے میرا خود کا فیصلہ ہے۔ میں نے یہ فیصلہ اس لئے کیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ ایک وقت میں دو اہم کردار نبھانا آسان نہیں ہے۔ میں قومی ٹیم کے چیف کوچ کے طور پر اپنا سب سے بہترین دینا چاہتا ہوں۔ مصباح الحق نے کہا، ’جسے بھی چیف سلیکٹر منتخب کیا جائے گا میں اس کے ساتھ پورا تعاون کروں گا اور پاکستانی ٹیم کو ہرایک فارمیٹ میں ٹاپ-3 میں لے جانے کے لئے پوری کوشش کروں گا’۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سابق تیز گیند باز شعیب اختر نے حال میں کہا تھا کہ ان کی چیف سلیکٹر عہدے کے لئے بورڈ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ بورڈ نے حالانکہ اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مصباح الحق کی جگہ کسی دیگر کو چیف سلیکٹر بنانے کا کوئی پلان نہیں ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 14, 2020 10:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading