உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی کپتان Babar Azam اس سال کے سکندر، سال 2022 میں ایسا کرنے والے واحد بلے باز بنے

    پاکستانی کپتان بابر اعظم سال 2022 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

    پاکستانی کپتان بابر اعظم سال 2022 میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

    پاکستان کے 27 سالہ کرکٹر بابر اعظم نے اس سال 19 اننگوں میں اب تک سب سے زیادہ 1406 رن بنائے ہیں۔ یہی نہیں وہ اس سال 1400 کے اعدادوشمار کو پار کرنے والے پہلے بلے باز بھی ہیں۔ بابر اعظم کے بعد دوسرے مقام پر لٹن داس کا نام آتا ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹر نے اس سال 1315 رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کا 196 رن سب سے بڑا اسکور رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے اسٹار بلے باز اور کپتان بابر اعظم (Babar Azam) دن بدن کرکٹ کے میدان میں اپنے مخالف بلے بازوں کے ریکارڈ کو توڑتے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں نیدر لینڈ کے خلاف اختتام پذیر ہوئے تین میچوں کی ونڈے سیریز میں ان کا ‘شاہانہ انداز‘ دیکھنے کو ملا تھا۔ انہوں نے اپوزیشن ٹیم کے خلاف تیم مقابلے میں سمجھداری کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے لئے پہلے ونڈے مقابلے میں 74 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ اس کے بعد آگے کے دونوں مقابلوں میں ان کے بلے سے 57 اور 91 رنوں کی عمدہ اننگ کھیلی۔

      نیدر لینڈ کے خلاف بہترین اننگوں کے بعد وہ اس سال انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے کے معاملے میں ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم سے پہلے اس خاص مقام پر بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس (Litton Das) کا تسلط تھا۔ حالانکہ اب وہ دوسرے مقام پر آگئے ہیں۔ وہیں بابر اعظم ان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

      بابر اعظم اس سال 1400 کے اعدادوشمار کو پار کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
      بابر اعظم اس سال 1400 کے اعدادوشمار کو پار کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔


      27 سالہ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اس سال 19 اننگوں میں اب تک سب سے زیادہ 1406 رن بنائے ہیں۔ یہی نہیں وہ اس سال 1400 کے اعدادوشمار کو پار کرنے والے پہلے بلے باز بھی ہیں۔ بابر اعظم کے بعد دوسرے مقام پر لٹن داس کا نام آتا ہے۔ بنگلہ دیشی کرکٹر نے اس سال 1315 رن بنائے ہیں۔ اس دوران ان کا 196 رن سب سے بڑا اسکور رہا ہے۔

      سال 2022 ان 10 بلے بازوں نے بنائے سب سے زیادہ رن

      بابر اعظم (پاکستان) 1406 رن، 19 اننگ

      لٹن داس (بنگلہ دیش) 1396 رن، 32 اننگ

      جانی بیرسٹو (انگلینڈ) 1267 رن، 25 اننگ

      رشبھ پنت (ہندوستان) 1103 رن، 30 اننگ

      ورتے اروند (یو اے ای) 1052 رن، 25 اننگ

      ڈیریل مچیل (نیوزی لینڈ) 1041 رن، 23 اننگ

      جو روٹ (انگلینڈ) 1039 رن، 25 اننگ

      سکندر رضا (زمبابوے) 1016 رن، 26 اننگ

      امام الحق (پاکستان) 993 رن، 17 اننگ

      نکولس پورن (ویسٹ انڈیز) 973 رن، 37 اننگ

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: