உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انگلینڈ سے شرمناک شکست کے بعد بابر اعظم نے سنائی کھری کھوٹی، ٹیم کھلاڑیوں کے خلاف دیا یہ بڑا بیان

    انگلینڈ سے شرمناک شکست کے بعد بابر اعظم نے سنائی کھری کھوٹی

    انگلینڈ سے شرمناک شکست کے بعد بابر اعظم نے سنائی کھری کھوٹی

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں کی ٹی20 سیریز ختم ہوچکی ہے۔ سیریرز میں بابر اعظم (Babar Azam) اینڈ کمپنی نے مہمان ٹیم کو سخت ٹکر دی، لیکن آخر میں انگلینڈ نے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے سیریز پر بھی قبضہ کرلیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      لاہور: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچوں کی ٹی20 سیریز ختم ہوچکی ہے۔ سیریز میں بابر اعظم (Babar Azam) اینڈ کمپنی نے مہمان ٹیم کو سخت ٹکر دی، لیکن آخرمیں انگلینڈ نے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان کی بلے بازی پوری طرح سے فلاپ رہی۔ انگلینڈ نے اس مقابلے کو 67 رنوں سے جیت کر سیریز کو 4-3 سے اپنے نام کرلیا۔ پوری سیریز میں انگلش کپتان جوس بٹلر چوٹ کے سبب نہیں کھیلے۔ پھر بھی ٹیم نے کمال کی کارکردگی پیش کی۔

      آخری مقابلے میں ملی زبردست شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔ بابر اعظم کے مطابق، ٹی20 عالمی کپ سے پہلے یہ سیریز ان کی ٹیم کے لئے کافی اہم تھی۔ ان کا ماننا ہے کہ ٹی20 فارمیٹ میں ہمیں سدھار کرنے کی ضرورت ہے۔ حالانکہ کپتان نے اپنے بیان میں گیند بازوں کی تعریف کی ہے۔

       آخری مقابلے میں ملی زبردست شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔

      آخری مقابلے میں ملی زبردست شکست کے بعد پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔


      ہماری گیند بازی اچھی رہی

      میچ کے بعد بابر اعظم نے ٹیم کی کارکردگی سے متعلق کہا، ‘جب 200 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے وقت ہم وکٹ جلدی گنوا دیتے ہیں، تو بچے ہوئے بلے بازوں پر دباو کافی بڑھ جاتا ہے۔ یہ سیریز ہمارے لئے کافی اہم تھی۔ اس فارمیٹ میں ہمیں مزید سدھار کرنا ہوگا۔ میں نے ٹاس کے وقت کہا تھا کہ ہماری گیند بازی اچھی ہے۔ حارث روف اچھی کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔ وقت کے ساتھ ان کے اندر سدھار ہو رہا ہے۔ انگلینڈ کی میزبانی کرکے اچھا لگا‘۔

      محمد رضوان کا نہیں چلا جادو

      پاکستان کے اسٹار بلے باز محمد رضوان بھی انگلینڈ کے خلاف اہم مقابلے میں کچھ خاص نہیں کرسکے۔ حالانکہ محمد رضوان گزشتہ کچھ وقت میں شاندار فارم میں ہیں، لیکن اس مقابلے میں وہ صرف ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی طرف سے شان مسعود نے گیند بازی ٹیم کو آگے لے جانے کی کوشش کی، لیکن کرس ووکس نے انہیں پویلین کا راستہ دکھا دیا۔ شان مسعود نے 43 گیندوں میں 56 رنوں کی اننگ کھیلی۔ میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 209 رن بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹ پر 142 رن ہی بناسکی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: