پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو میچوں کی ٹسٹ سیریز اب تک کراچی کی سپاٹ وکٹ کی وجہ سے بوریت سے بھری رہی، لیکن دوسرے ٹسٹ کے چوتھے دن کے آخری سیشن نے اس سیریز کو دلچسپ بنادیا ہے۔ چوتھے دن کے آخری سیشن میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساوتھی نے حیرانی بھرا فیصلہ لیتے ہوئے اپنی دوسری اننگ ڈکلیئر کردی اور پاکستان کو 319 رنوں کا ہدف دے دیا۔ یہاں خاص بات یہ رہی کہ پاکستان نے اس ٹارگیٹ کا پیچھا کرتے ہوئے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک بنا کوئی رن بنائے دو وکٹ بھی گنوادئیے ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ بھی کراچی میں ہی کھیلا گیا تھا۔ یہ میچ ڈرا رہا تھا۔ دوسرے ٹسٹ میں بھی یہاں چوتھے دن تک بلے بازوں کو ہی مدد ملتی رہی اور ٹسٹ ڈرا کی جانب بڑھنے لگا لیکن کیوی کپتان نے پیچھا کیے جانے کے قابل ٹارگیٹ دیتے ہوئے خطرہ مول لیا اور بدلے میں جلدی جلدی دو وکٹ لے کر میچ پر اپنی پکڑ مضبوط کرلی ہے۔ نیوزی کا مضبوط موقف
نیوزی نے یہاں اپنی پہلی اننگ میں 449 رن بنائے تھے، جواب میں پاکستان کی پہلی اننگ 408 رن پر ختم ہوگئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے چوتھے دن اپنی دوسری اننگ 5 وکٹ کے نقصان پر 277 رن بناتے ہوئے ڈکلیئر کردی۔ کراچی کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے ساوتھی کے اس فیصلے کو خودکش مانا جارہا تھا کیونکہ اس وکٹ پر ایک دن میں 319 رن کا ٹارگیٹ مشکل نہیں لیکن ساوتھی نے اپنے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے سے پہلے تین اووروں کے اندر ہی پاکستان کے دو کھلاڑیوں کو زیرو پر پویلین بھیج دیا۔ اسی کے ساتھ اب پاکستان پر اپنی سرزمین پر ایک اور سیریز گنوانے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
بابر اعظم کی کپتانی پر خطرے کے بادل اگر پاکستان کراچی ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف گھٹنے ٹیک دیتی ہے تو یقینی طور پر لگاتار ٹسٹ سیریز گنوانے کے بعد بابر اعظم کی کپتانی پر سوال اٹھیں گے۔ اپنی سرزمین پر لگاتار تین ٹسٹ سیریز ہارنے سے بابر اعظم سے ٹسٹ کپتانی چھینی جاسکتی ہے۔ جس طرح سے پاکستان کرکٹ میں گزشتہ کچھ ہفتوں میں اُلٹ پھیر ہوئے ہیں، اسے دیکھتے ہوئے بابر کی کپتانی پر خطرے کے بادل منڈلاتے دکھائی دے رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔