اپنا ضلع منتخب کریں۔

    آل راونڈرس کی رینکنگ میں رویندر جڈیجہ پھر بنے نمبر ون، Babar Azam کی ٹاپ -5 میں واپسی، روہت شرما کو نقصان

    بابر اعظم نے تازہ جاری ٹسٹ رینکنگ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روہت شرما رینکنگ میں ایک مقام کے نقصان کے ساتھ ساتویں مقام پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مارنس لابوشین ٹسٹ کے نمبر-1 بلے باز بنے ہوئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے تازہ ترین جاری آئی سی سی ٹسٹ رینکنگ (ICC Latest Test Rankings) میں بڑی چھلانگ لگائی ہے۔ بابر اعظم اب پانچویں مقام پر آگئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں 196 رنوں کی بڑی اننگ کھیلی تھی۔ یہ چوتھی اننگ میں کسی کپتان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ اس دوران بابر اعظم نے 600 منٹ سے زیادہ کریز پر گزارے تھے۔ باہر کی اس میراتھن اننگ کی وجہ سے پاکستان کراچی ٹسٹ کو ڈرا کرانے میں کامیاب رہا تھا۔ اب انہیں اس کا انعام ملا ہے۔ ٹسٹ بلے بازوں کی تازہ رینکنگ میں بابر تین مقام کی چھلانگ لگاکر پانچویں مقام پر آگئے ہیں۔ وہ گزشتہ ہفتے آٹھویں مقام پر تھے۔

      بابر اعظم نے تازہ جاری ٹسٹ رینکنگ میں ہندوستانی کپتان روہت شرما (Rohit Sharma) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ روہت شرما رینکنگ میں ایک مقام کے نقصان کے ساتھ ساتویں مقام پر آگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے مارنس لابوشین ٹسٹ کے نمبر-1 بلے باز بنے ہوئے ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ہندوستان کے وراٹ کوہلی 9ویں اور رشبھ پنت 10 ویں نمبر پر ہیں۔

      آئی سی سی کی تازہ ترین جاری ٹسٹ رینکنگ
      آئی سی سی کی تازہ ترین جاری ٹسٹ رینکنگ

      رویندر جڈیجہ نمبر-1 آل راونڈر

      وہیں اگر گیند بازوں کی بات کریں تو پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کو کراچی ٹسٹ میں خراب کارکردگی کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وہ ایک مقام نیچے کھسک گئے ہیں اور اب چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ مچیل اسٹارک 15ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      پاکستان کے کھلاڑی نے آئی پی ایل میں رقم کی تاریخ، ٹیم کو چمپئن بھی بنایا

      ہندوستان کے رویندر جڈیجہ دوبارہ ٹسٹ کے نمبر-1 آل راونڈر بن گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے وہ دوسرے مقام پر آگئے تھے۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کو پیچھے چھوڑا ہے۔ جیسن ہولڈر اب دوسرے مقام پر ہیں۔ ہولڈر نے انگلینڈ کے خلاف بارباڈوس ٹسٹ میں ایک وکٹ لینے کے ساتھ 12 رن بنائے تھے۔ اسی وجہ سے ان سے پہلے نمبر کی کرسی چھن گئی ہے۔

      آسٹریلیائی کپتان پیٹ کمنس آل راونڈر کی رینکنگ میں ایک مقام اوپر چڑھ کر 8ویں مقام پر آگئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف کراچی ٹسٹ کی پہلی اننگ میں ناٹ آوٹ 34 رن بنانے کے ساتھ تین وکٹ حاصل کئے تھے۔ انہیں اس کا فائدہ ہوا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: