உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs WI 2nd ODI: بابر اعظم کی درمیان میچ میں چالاکی پکڑی گئی! امپائر نے دی پوری ٹیم کو سزا

    PAK vs WI Multan ODI: پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ونڈے میں ویسٹ انڈیز کو 120 رنوں سے شکست دے کر 3 ونڈے کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ حالانکہ، اس میچ میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی کے باوجود کپتان بابر اعظم نے ایسی غلطی کردی، جس کی سزا پوری ٹیم کو بھگتنی پڑی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم زبردست فارم میں چل رہے ہیں۔ ونڈے، ٹی20 اور ٹسٹ تینوں ہی فارمیٹ میں ان کا بلا جم کر بول رہا ہے اور پاکستانی ٹیم کو اس کا فائدہ بھی مل رہا ہے۔ آسٹریلیا کو ہرانے کے بعد اب بابر اعظم کی بلے بازی کی بدولت پاکستان نے ویسٹ انڈیز پر بھی ونڈے سیریز میں 0-2 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ جمعہ کو پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں دوسرا ونڈے کھیلا گیا، جسے پاکستان نے 120 رن سے جیتا۔ اس میچ میں پاکستان کو تو جیت مل گئی، لیکن کپتان بابر اعظم نے میچ کے دوران ایسی غلطی کردی، جس کی سزا پوری ٹیم کو ملی۔ آخر بابر اعظم نے ایسا کیا کیا، جس کی سزا پوری ٹیم کو بھگتنی پڑی۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

      بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے 29ویں اوور میں بڑی غلطی کی۔ پاکستان کے لئے یہ اوور محمد نواز پھینکنے آئے۔ الزاری جوسیف اسٹرائیک پر تھے۔ انہوں نے محمد نواز کی پہلی گیند کو لیگ سائیڈ کی طرف کھیلا اور ایک رن کے لئے دوڑ لگا دی۔ اس کے بعد فیلڈر نے گیند کو اسٹمپ کی طرف تھرو کیا، تو بابر اعظم بڑی غلطی کربیٹھے۔ انہوں نے گیند کو تو پکڑ لیا، لیکن ایسا کرنے کے لئے وکٹ کیپنگ گلبس کا استعمال کیا۔ انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ میں وکٹ کیپنگ گلبس پہنا تھا اور اس کی مدد سے گیند کو پکڑا۔

      بابر اعظم نے گلبس سے گیند روکی

      کرکٹ کے ضوابط کے تحت بابر اعظم کی یہ حرکت صحیح نہیں تھی۔ کرکٹ کے قانون بنانے والے ادارے میرلبون کرکٹ کلب نے اسے لے کر واضح ضابطہ بنایا ہے۔ رول 28.1 کے مطابق، ’وکٹ کیپر کو چھوڑ کر کسی بھی فیلڈر کو گلبس یا باہری لیگ گارڈ پہننے کی اجازت نہیں ہوتی ہے‘۔

      بابر اعظم نے گلبس سے گیند پکڑ کر ضوابط کی خلاف ورزی کی۔
      بابر اعظم نے گلبس سے گیند پکڑ کر ضوابط کی خلاف ورزی کی۔

      یعنی بابر اعظم نے ضوابط کو توڑا تھا۔ اب ایسا انہوں نے جانکاری کی کمی میں کیا یا اس کی کوئی اور وجہ تھی۔ یہ تو پاکستان کے کپتان بابر اعظم ہی بتا سکتے ہیں۔ لیکن امپائر نے ان کی اس حرکت کو دیکھ لیا اور اس کے لئے بابر اعظم کو سزا دی۔

      ویسٹ انڈیز کے اسکور میں 5 رن جوڑے گئے

      امپائر نے پینلٹی کے طور پر 5 رن ویسٹ انڈیز کے اسکور میں جوڑ دیئے۔ حالانکہ، جب یہ واقعہ ہوا تھا، تب ویسٹ انڈیز کے 7 وکٹ گر چکے تھے اور لو آرڈر کے بلے باز کھیل رہے تھے۔ ایسے میں پاکستانی ٹیم پر اس پینلٹی کا کوئی خاص اثر نہیں پڑا اور اس نے ویسٹ انڈیز کو 120 رنوں کے بڑے فرق سے ہرا دیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: