உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    2022 Asia Cup : پہلے چھن گئی پاکستانی کپتان بابر اعظم کی نمبر-1کی کرسی، اب ہوئےگولڈن ڈک کا شکار

    بابر اعظم افغانستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    بابر اعظم افغانستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئے۔

    Asia cup 2022: افغانستان کے خلاف 130 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آوٹ ہوگئے۔ انہیں فضل حق فاروقی نے اپنا شکار بنایا۔ بابراعظم ایشیا کپ کی 4 اننگوں 40 رن بھی نہیں جوڑ پائے ہیں۔ 

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایشیا کپ میں سپر-4 کا اہم مقابلہ کھیلا جا رہا ہے۔ اس ایک میچ سے چار ٹیموں کے فائنل میں پہنچنے کی امیدیں جڑی ہیں۔ اگر پاکستان یہ مقابلہ جیت جاتا ہے، تو پھر ہندوستان-افغانستان نے ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کے راستے بند ہوجائیں گے اور پاکستان-سری لنکا فائنل کا ٹکٹ یقینی کرلیں گے۔

      پاکستانی گیند باز نے افغانستان کو 129 رنوں کے اسکور پر روک کر نصف کام تو کردیا تھا۔ اب باری بلے بازوں کی تھی۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے پاکستان کی اننگ کی شروعات کی۔ محمد رضوان نے فضل حق فاروقی کی پہلی گیند پر ایک رن لیا۔ اب اسٹرائیک بابر اعظم کے پاس تھی۔ لیکن، وہ اپنی اننگ کی پہلی ہی گیند پر گولڈن ڈک کا شکار ہوگئے۔ انہیں فاروقی نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Turning Point: راشد-فاروقی نے پاکستان کو ہرانے کے لئے پوری طاقت لگائی، نسیم شاہ نے پلٹ دی بازی
       یہ بھی پڑھیں۔
      ICC T20I Rankings: بابر اعظم کو پاکستانی ساتھی محمد رضوان نے پیچھے چھوڑا، پارٹنر ہی پیچھے چھوڑ کربن گیا نمبر-1

      فضل حق کی یہ گیند مڈل اسٹمپ کی لائن پر تھی اور پچ پر گرنے کے بعد بابر اعظم کے بلے کو بیٹ کرتی ہوئی فرنٹ پیڈ سے ٹکرائی۔ اس کے بعد افغانستان کے کھلاڑیوں نے زبردست اپیل کی اور امپائر نے انگلی اٹھانے میں زیادہ دیر بھی نہیں کی۔ اس کے ساتھ ہی بابر اعظم کے نام ایک شرمناک ریکارڈ درج ہوگیا۔ وہ ایشیا کپ کی تاریخ میں گولڈن ڈک کا شکار ہونے والے پہلے پاکستانی کپتان بن گئے۔

      اس میچ سے پہلے، آئی سی سی کی بلے بازوں کی ٹی20 رینکنگ میں بابر اعظم سے نمبر-1 کی کرسی چھنی تھی اور کچھ وقت بعد ہی وہ افغانستان کے خلاف گولڈن ڈک یعنی پہلی گیند پر بغیر کھاتہ کھولے آوٹ ہوگئے۔ ان کے لئے یہ دوہرے جھٹکے جیسا رہا۔ ایشیا کپ میں بھلے ہی پاکستان کی ٹیم کی کارکردگی اب تک اچھی رہی ہے، لیکن بابر اعظم کا بلہ خاموش ہے۔ گزشتہ ایک سال میں ٹسٹ، ونڈے اور ٹی20 تینوں فارمیٹ میں رنوں کا انبار لگانے والے بابر اعظم اس ٹورنا منٹ کی 4 اننگوں میں 40 رن نہیں جوڑ پائے۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف دو میچوں میں 24 اور ہانگ کانگ کے خلاف 9 رن بنائے تھے۔ یہ ٹی20 عالمی کپ سے پہلے پاکستان کی پریشانی بڑھانے والی بات ہے۔ انہیں جلد ہی فارم حاصل کرنا ہوگا۔ کیونکہ اگر ان کا بلہ نہیں چلا تو پاکستان کے لئے ٹی20 عالمی کپ جیتنا دور کی کوڑی ثابت ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: