ہوم » نیوز » اسپورٹس

بابر اعظم کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں یہ کھلاڑی بنا کپتان

New Zealand vs Pakistan: بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 26 دسمبر کو یہ میچ کھیلا جانا ہے۔ اس کی کمان محمد رضوان کو سونپی گئی ہے۔

  • Share this:
بابر اعظم کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں یہ کھلاڑی بنا کپتان
بابر اعظم کو بڑا جھٹکا، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں یہ کھلاڑی بنا کپتان

نئی دہلی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ دائیں ہاتھ کا یہ بہترین بلے باز چوٹ کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ سے باہر ہوگیا ہے۔ بابر اعظم کے ساتھ  ساتھ سلامی بلے باز امام الحق بھی زخمی ہیں اور وہ بھی پہلے ٹسٹ سے باہر ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے سبب سلیکٹروں نے نوجوان بلے باز عمران بٹ کو 17 رکنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹسٹ میچ ماونٹ مونگا نوئی میں 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔


پریکٹس سیشن میں لگی تھی بابر اعظم کو چوٹ


بابر اعظم کے دائیں انگوٹھے میں چوٹ لگی ہے جبکہ امام الحق کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہے۔ وہ گزشتہ ہفتے کوئنس ٹاون میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں بلے بازوں نے ابھی تک نیٹس پر واپسی نہیں کی ہے اور میڈیکل ٹیم ان کی بہتری پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔ پی سی بی نے کہا، ’کرائسٹ چرچ میں تین جنوری سے شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ میچ میں ان کی شرکت پر فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ بابر اعظم کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپر محمد رضوان پہلے ٹسٹ میچ میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔ وہ ملک کے 33 ویں کپتان ہوں گے۔ پاکستان نے اپنے دورے کی مایوس کن شروعات کی۔ وہ تین ٹی-20 بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچ گنوا چکا ہے۔ آخری ٹی -20 میچ منگل کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد دو ٹسٹ میچوں کی سیریز ہوگی۔


بابر اعظم کے دائیں انگوٹھے میں چوٹ لگی ہے جبکہ امام الحق کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہے۔ وہ گزشتہ ہفتے کوئنس ٹاون میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔
بابر اعظم کے دائیں انگوٹھے میں چوٹ لگی ہے جبکہ امام الحق کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا زخمی ہے۔ وہ گزشتہ ہفتے کوئنس ٹاون میں پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔


بابر اعظم اور امام الحق پہلے ٹسٹ میچ سے باہر

پاکستان کے کپتان بابراعظم اور امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ سے چوٹ کے سبب باہر ہوگئے ہیں بابر کی غیرموجودگی میں محمدرضوان ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے بابر کو گزشتہ ہفتہ ٹریننگ سیشن کے دوران داہنے انگوٹھے میں جبکہ امام کے بائیں انگوٹھے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیان جاری کرکے بتایا کہ ٹیم کا طبی اسٹاف ان دونوں کھلاڑیوں کی چوٹ پر نگرانی رکھے ہوئے ہے اور ان کی حالت کو دیکھتے ہوئے دونوں کھلاڑیوں کے دوسرے ٹسٹ میچ میں کھیلنے پر فیصلہ کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی نے ٹسٹ سیریز کے لئے 17 رکنی ٹیم میں عمران بٹ کو بھی شامل کیا ہے۔ کوچ مصباح الحق نے کہا ’’ ٹی-20 کو دیکھتے ہوئے ہم نے ٹسٹ میں کچھ تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ٹیم اس فارمیٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پہلا ٹسٹ شروع ہونے سے تقریباً دو ہفتے پہلے بابر اعظم زخمی ہوگئے اور ان کے لئے بغیر نیٹس سیشن کے ٹیم میں کھیلنا مشکل ہوگا۔ مجھے امید ہے کہ دیگر کھلاڑی ٹی۔ 20 سیریزمیں اپنی ناقص کارکردگی کو فراموش کرکے ٹسٹ سیریز کی شروعات بہتر طریقہ سے کریں گے‘‘۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے بیچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جارہی ہے جس میں نیوزی لینڈ نے دو۔صفر کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرلی۔ دونوں ٹیموں کے مابین 26 دسمبر سے ماونٹ مونگانوئی میں پہلا ٹسٹ کھیلا جائے گا۔

ٹسٹ کے لئے پاکستانی ٹیم: محمد رضوان (پہلے ٹسٹ کے لئے کپتان)، عابد علی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، عمران بٹ، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، شان مسعود، سہیل خان اور یاسر شاہ۔ (بابر اعظم اور امام الحق پہلے ٹسٹ کے لئے دستیاب نہیں رہیں گے)۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 21, 2020 03:39 PM IST