உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Test Rankings: بابر اعظم تینوں فارمیٹ میں بیسٹ بننے کے بے حد قریب، کوہلی بہت پیچھے چھوٹے

    ICC Test Rankings: بابر اعظم ٹسٹ، ونڈے اور ٹی20 تینوں ہی فارمیٹ میں دنیا کے نمبر-1 بلے باز بننے کے اور قریب پہنچ گئے ہیں۔ وہ آئی سی سی کی تازہ جاری ٹسٹ رینکنگ میں تیسرے مقام پر آگئے ہیں۔ یہ ان کے کیریئر کی بیسٹ رینکنگ ہے۔ بابر اعظم پہلے سے ہی ونڈے اور ٹی20 کے نمبر-1 بلے باز بلے باز ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم تینوں ہی فارمیٹ میں دنیا کے نمبر-1 بلے باز بننے کے ایک قدم اور قریب پہنچ گئے ہیں۔ بابر اعظم بدھ کو جاری آئی سی سی کی تازہ رینکنگ میں تیسرے مقام پر آگئے ہیں۔ یہ ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے 874 ریٹنگ پوائنٹس ہوگئے ہیں، یہ بھی ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔ بابر اعظم کو سری لنکا کے خلاف جاری ٹسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا فائدہ ہوا ہے۔

      انہوں نے سری لنکا کے خلاف گالے میں ہوئے پہلے ٹسٹ میں 119 اور 55 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ فی الحال، انگلینڈ کے جو روٹ ٹسٹ کے نمبر-1 بلے باز ہیں۔ ان کے کھاتے میں 923 ریٹنگ پوائنٹس ہیں۔ واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے سے ہی ونڈے اور ٹی20 کے نمبر-1 بلے باز ہیں۔ بابر اعظم پہلے سے ہی ونڈے اور ٹی20 کے نمبر-1 بلے باز ہیں۔

      بابر اعظم نے حال ہی میں کہا تھا کہ کھیل کے تینوں فارمیٹ میں  نمبر-1 بلے باز بننا ان کا خواب تھا۔
      بابر اعظم نے حال ہی میں کہا تھا کہ کھیل کے تینوں فارمیٹ میں  نمبر-1 بلے باز بننا ان کا خواب تھا۔

      بابر اعظم نے اس ٹسٹ کی پہلی اننگ میں پاکستان کے کل اسکور 218 رنوں میں سے اکیلے 119 یعنی 55 فیصدی رن بنائے تھے۔ اسی وجہ سے سری لنکا پہلی اننگ میں پاکستان پر بڑی سبقت نہیں حاصل کرپایا تھا۔ بابر اعظم کی اننگ کے سبب ہی پاکستان نے اس ٹسٹ میں سری لنکا کو ہراتے ہوئے 2 ٹسٹ کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کی تھی۔

      بابر اعظم ونڈے اور ٹی20 کے نمبرنمبر-1 بلے باز

      پاکستان کے کپتان نے حال ہی میں کہا تھا کہ کھیل کے تینوں فارمیٹ میں نمبر-1 بلے باز بننا ان کا خواب تھا اور ٹسٹ رینکنگ میں ہوئے سدھار کے سبب وہ اس خواب کو پورا کرنے کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔ ٹسٹ کے ٹاپ-10 بلے بازوں میں ہندوستان کے دو کھلاڑی شامل ہیں۔ رشبھ پنت پانچویں اور ہندوستانی کپتان روہت شرما 9ویں مقام پر ہیں۔ دونوں کی رینکنگ میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ وراٹ کوہلی 12ویں مقام پر بنے ہوئے ہیں۔

      پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو بھی سری لنکا کے خلاف گالے ٹسٹ میں اچھی گیند بازی کا انعام ملا ہے۔
      پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو بھی سری لنکا کے خلاف گالے ٹسٹ میں اچھی گیند بازی کا انعام ملا ہے۔

      شاہد آفریدی نے بمراہ کو پیچھے چھوڑا

      بابر اعظم کے علاوہ پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو بھی سری لنکا کے خلاف گالے ٹسٹ میں اچھی گیند بازی کا انعام ملا ہے۔ وہ گیند بازوں کی تازہ جاری ٹسٹ رینکنگ میں ایک مقام اوپر چڑھ کر تیسرے مقام پر آگئے ہیں۔ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف گالے ٹسٹ کی پہلی اننگ میں 4 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کا انہیں فائدہ ملا اور وہ ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تیسرے مقام پر آگئے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنس ابھی بھی ٹسٹ کے بیسٹ گیند باز ہیں۔ آر اشون گیند بازوں کی ٹسٹ رینکنگ میں دوسرے مقام پر ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: