نئی دہلی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا شمار موجودہ دور کے سب سے بہترین کرکٹروں میں ہوتا ہے۔ اسی درمیان آل راونڈر شاداب خان نے اپنے کپتان بابر اعظم کی جم کر تعریف کی ہے۔ انہوں نے نیدر لینڈ میں ایجکس فٹبال کلب کا دورہ کرتے ہوئے بابر اعظم کا زبردست انداز میں تعارف کرایا۔ شاداب خان نے عظیم فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کرکٹ میں ان دونوں کی طرح ہیں۔ رونالڈو اور میسی دنیا میں فٹبال کے 2 سب سے بڑے ناموں میں شمار ہے۔
بابر اعظم اور ان کے ساتھی نے نیدر لینڈ کے ٹاپ سطح کے فٹبال کلب، ایمسٹرڈیمشے فٹبال کلب ایجکس (اے ایف سی ایجکس) کا دورہ کیا۔ اس دوران کا ایک ویڈیو بھی کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں شاداب خان نے مینچسٹر یونائیٹڈ کے سابق گول کیپر ایڈون وین ڈیر سر کے ایک سوال کا جواب بابر اعظم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ (بابر اعظم) کرکٹ کا کرسٹین اور لیونل میسی ہیں۔ اسے سن کر بابر اعظم بھی مسکرانے لگے۔
بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، حارث روف اور عبداللہ شفیق کے علاوہ ٹیم منیجر منصور رانا کے ساتھ سبھی کو اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بعد میں انہوں نے ایک تصویر بھی کلک کرائی۔ اتنا ہی نہیں، بابر اعظم اور ایجکس کے اسٹار فٹبالر دسان تادک اپنی دستخط والی ٹی شرٹ کا تبادلہ کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔On this Day: بال ٹمپرنگ میں برا پھنسا پاکستان، بیچ میں ہی میچ چھوڑا، کپتان اور ٹیم نے جھیلا نقصانیہ بھی پڑھیں۔شعیب اختر نے کیوں ماری تھی سوربھ گانگولی کی پسلیوں پر گیند؟ سنائی سازش کی پوری کہانینیدر لینڈ کے خلاف تین میچوں کی ونڈے سیریز میں پاکستان نے شروعاتی دو مقابلے جیت کر ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ پہلے ونڈے میں ضرور نیدر لینڈ کے کھلاڑیوں نے کچھ دم دکھایا اور ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 298 رن بنائے، لیکن دوسرے ونڈے میں پاکستان نے اسے 186 رنوں پر سمیٹ دیا۔ بابر اعظم نے دونوں میچوں میں نصف سنچری لگائی۔
27 سال کے بابر اعظم نے ونڈے فارمیٹ میں ابھی تک تقریباً 60 کی اوسط سے 91 میچوں میں 4573 رن بنائے ہیں۔ انہیں وراٹ کوہلی، کین ولیمسن اور جو روٹ کے ساتھ سب سے جدید بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ یو اے ای میں 27 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کمان سنبھالتے ہوئے نظر آئیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔