ہوم » نیوز » اسپورٹس

بابر اعظم رواں سال ٹی-20 میں 1000 رن بنانے والے پہلے بلے باز، دوسرے نمبر پر ہے یہ ہندوستانی بلے باز

بابر اعظم رواں سال اب تک 26 اننگ میں 52.73 کی اوسط سے 1002 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے یہ رنز 135.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرا نمبر ہندوستانی بلے باز کے لوکیش راہل کا ہے، جنہوں نے رواں سال اب تک 21 اننگ میں 55.16 کی اوسط اور 134 کے اسٹرائیک ریٹ سے 993 رنز بنا رکھے ہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 08, 2020 04:35 PM IST
  • Share this:
بابر اعظم رواں سال ٹی-20 میں 1000 رن بنانے والے پہلے بلے باز، دوسرے نمبر پر ہے یہ ہندوستانی بلے باز
بابر اعظم رواں سال ٹی-20 میں 1000 رن بنانے والے پہلے بلے باز

لاہور: پاکستان کے وائٹ بال کپتان بابراعظم رواں سال ٹی-20 کرکٹ میں 1000 رن اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی-20 کے دوران رواں سال  ٹی-20 فارمیٹ میں اپنے 1000 رنز مکمل کئے، بابر اعظم رواں سال اب تک 26 اننگ میں 52.73 کی اوسط سے 1002 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے یہ رنز 135.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے ہیں۔ فہرست میں دوسرا نمبر ہندوستانی بلے باز کے لوکیش راہل کا ہے، جنہوں نے رواں سال اب تک 21 اننگ میں 55.16 کی اوسط اور 134 کے اسٹرائیک ریٹ سے 993 رنز بنا رکھے ہیں۔


بابر اعظم رواں سال اب تک 26 اننگ میں 52.73 کی اوسط سے 1002 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے یہ رنز 135.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے ہیں۔
بابر اعظم رواں سال اب تک 26 اننگ میں 52.73 کی اوسط سے 1002 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے یہ رنز 135.04 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیے ہیں۔


آسٹریلیائی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس رواں سال اب تک 31 اننگز میں 39.50 کی اوسط اور 142.77 کے اسٹرائیک ریٹ سے 948 رنز اسکور کرچکے ہیں۔ انگلش اوپننگ بلے باز ایلکس ہیلز رواں سال اب تک 28 اننگز میں 34.42 کی اوسط اور 152.73 کے اسٹرائیک ریٹ سے 895 رنز بنا چکے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک رواں سال اب تک 39.40 کی اوسط اور 134.93 کے اسٹرائیک ریٹ سے 788 رنز اسکور کرچکے ہیں۔


روال سال میں ٹی-20 میں سب سے زیادہ رن بنانے کی فہرست میں دوسرا نمبر ہندوستانی بلے باز کے لوکیش راہل کا ہے، جنہوں نے رواں سال اب تک 21 اننگ میں 55.16 کی اوسط اور 134 کے اسٹرائیک ریٹ سے 993 رنز بنا رکھے ہیں۔
روال سال میں ٹی-20 میں سب سے زیادہ رن بنانے کی فہرست میں دوسرا نمبر ہندوستانی بلے باز کے لوکیش راہل کا ہے، جنہوں نے رواں سال اب تک 21 اننگ میں 55.16 کی اوسط اور 134 کے اسٹرائیک ریٹ سے 993 رنز بنا رکھے ہیں۔


بابر اعظم نے گزشتہ سال بھی 1607 رنز اسکور کیے تھے جس کے بعد وہ مسلسل 2 سال کے دوران 1000 ٹوئنٹی ٹوئنٹی رنز اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں ۔ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے ٹوئنٹی ٹوئنٹی کیریئر میں تین مواقع پر 1000 رنز اسکور کیے تھے لیکن وہ کبھی مسلسل 2 سال ہزار ٹوئنٹی ٹوئنٹی رنز اسکور نہیں کرسکے تھے۔ شعیب ملک نے 2014ء میں 1030 ، 2016ء میں 1082 اور 2019ء میں 1010 ٹوئنٹی ٹوئنٹی رنز اسکور کیے تھے۔ پاکستان کی جانب سے احمد شہزاد (2012ء میں 1138رنز) ، عمراکمل (2016ء میں 1386رنز) اور عمران نذیر (2012 میں 1036رن) ایک، ایک بار یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز اور یونیورسل باس کے نام سے مشہور کرس گیل نے 9 مرتبہ سال میں ایک ہزار ٹوئنٹی ٹوئنٹی رنز اسکور کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کررکھا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 08, 2020 04:32 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading