உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs AUS T20: بابر اینڈ کمپنی کے پاس آسٹریلیا سے حساب برابر کرنے کا موقع، جانیں دونوں ٹیموں کی ممکنہ پلیئنگ الیون

    بابر اینڈ کمپنی کے پاس آسٹریلیا سے حساب برابر کرنے کا موقع

    بابر اینڈ کمپنی کے پاس آسٹریلیا سے حساب برابر کرنے کا موقع

    بابر اعظم (Babar Azam) کی کپتانی والی پاکستان کرکٹ ٹیم اور ایرون فنچ (Aaron Finch) کی قیادت والی آسٹریلیائی ٹیم آخری بار ٹی 20 میں گزشتہ سال آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل تھیں۔ تب آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اس کے فائنل میں پہنچنے کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان اور آسٹریلیا (Pakistan vs Australia) کے درمیان واحد ٹی20 بین الاقوامی میچ منگل کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹسٹ اور اتنے ہی میچوں کی ونڈے سیریز کھیلی گئی تھی۔ 24 سال بعد پاکستان دورے پر گئی آسٹریلیائی ٹیم نے پیٹ کمنس کی کپتانی میں ٹسٹ سیریز کو 0-1 سے اپنے نام کیا تھا جبکہ ونڈے سیریز کو میزبان پاکستان ٹیم نے 1-2 سے جیتی تھی۔

      بابر اعظم (Babar Azam) کی کپتانی والی پاکستان کرکٹ ٹیم اور ایرون فنچ (Aaron Finch) کی قیادت والی آسٹریلیائی ٹیم آخری بار ٹی 20 میں گزشتہ سال آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ کے سیمی فائنل میں مدمقابل تھیں۔ تب آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اس کے فائنل میں پہنچنے کے منصوبوں پر پانی پھیر دیا تھا۔ اب پاکستان کے پاس اپنے گھر میں آسٹریلیا سے حساب برابر کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ دوسری طرف، کنگارو ٹیم بھی ونڈے سیریز میں شکست کے بعد واپسی کی تیاری میں ہوگی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Imran Khan کے خلاف جانے والے تھے قومی اسمبلی کے اسپیکر، یہاں جانیں پورا معاملہ

      پاکستان اور آسٹریلیا ٹی20 بین الاقوامی میچوں میں ہیڈ ٹو ہیڈ

      دونوں ٹیموں کے درمیان ابھی تک کل 24 ٹی20 بین الاقوامی مقابلے کھیلے گئے ہیں، جس میں 10 بار آسٹریلیا نے بازی ماری ہے جبکہ 13 میچوں میں پاکستان فاتح رہا ہے۔ ونڈے سیریز ہارنے کے بعد مہمان ٹیم واپسی کو بیتاب ہے۔ حالانکہ اسے طوفانی سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل کی خدمات نہیں مل پائیں گی، جو آئی پی ایل 2022 کے لئے اپنی اپنی فرنچائزی کے ساتھ ہندوستان میں جڑ سکے ہیں۔

      پاکستان اور آسٹریلیا کی ممکنہ پلیئنگ الیون

      پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، فخرزماں، حیدر علی، آصف علی، افتخار احمد، خوش دل شاہ، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، عثمان قادر/ شاداب خان۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: