نئی دہلی: محمد رضوان، بابر اعظم اور سوریہ کمار یادو بدھ کو جاری ہونے والی تازہ ترین آئی سی سی مردوں کی ٹی20 بین الاقوامی بلے بازی رینکنگ میں سرفہرست مقام کے لئے لڑ رہے ہیں۔ اس وقت یہ ایشیائی عظیم کھلاڑی ابوظہبی میں ایشیا کپ 2022 میں کھیل رہے ہیں، لیکن بلے بازی رینکنگ میں بابر اعظم، سوریہ کمار یادو اور محمد رضوان کے درمیان ٹی20 انٹرنیشنل بلے بازی رینکنگ میں نمبر1 مقام کے لئے ایک قریبی جدوجہد چل رہا ہے۔
ٹیم کے ساتھی محمد رضوان اور ہندوستان کے سوریہ کمار یادو کے دباو کے باوجود بابر اعظم گزشتہ ہفتے تک ٹاپ پر بنے رہے، لیکن بابر اعظم کے کم اسکور اور گزشتہ ہفتے محمد رضوان اور سوریہ کمار یادو کی نصف سنچری سے اس ہفتے رینکنگ میں ٹاپ پر پھیر بدل دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ محمد رضوان ایشیا کپ میں اب تک 192 رن کے ساتھ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں، جس میں تین میچوں میں دو نصف سنچری شامل ہیں۔ پاکستان کے سلامی بلے باز نے ہانگ کانگ اور ہندوستان کے خلاف نصف سنچری لگائی۔ انہوں نے ٹورنا منٹ میں ہندوستان کے خلاف پہلے گیم میں 43 رن بھی بنائے تھے۔

وہیں، دوسری طرف سوریہ کمار نے ایشیا کپ 2022 کے اپنے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کے خلاف 26 گیندوں میں ناٹ آوٹ 68 رنوں کی اننگ کھیلی۔ بابر اعظم نے اب تک تین میچوں میں 10, 9 اور 14 کے اسکور کے ساتھ ٹورنا منٹ میں شاندار کارکردگی پیش نہیں کی ہے۔ موجودہ میں بابر اعظم 810 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پر ہے۔ محمد رضوان 796 پوائنٹ کے ساتھ اور سوریہ کمار یادو 792 پوائنٹ کے ساتھ اس کے پیچھے پیچھے چل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ASIA CUP 2022: کرکٹ کی خاطر چھوڑی پڑھائی، تیز گیند باز سے بنا اسپنر، اب ہندوستان کو دیا گہرا زخمیہ بھی پڑھیں۔Asia Cup 2022: ارش دیپ کو ہدف بناکر ہندوستان میں فرقہ وارانہ تشدد شروع کرنا چاہتا تھا پاکستانیہ بھی پڑھیں۔Mushfiqur Rahim Retired: بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹی20 انٹرنیشنل سے لیا ریٹائرمنٹسوریہ کمار یادو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستان کے ونڈے میچوں کے دوران اول مقام حاصل کرنے کے قریب آگئے تھے۔ وہ 135 رنوں کے ساتھ سیریز کے دوران سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی تھے، لیکن آخری میچ کے لئے انہیں آرام دینے کے فیصلے کا مطلب تھا کہ وہ بابر اعظم سے آگے نکلنے کا موقع چوک گئے۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم 1,000 دنوں سے زیادہ وقت سے ٹاپ مقام پر قابض ہیں۔ اگر محمد رضوان نمبر ایک رینکنگ والے ٹی20 انٹرنیشنل بلے باز بن جاتے ہیں، تو بابراعظم اپنا مقام کھو دیں گے۔ سوریہ کمار نے ایشیا کپ کی تین اننگوں میں صرف نصف سنچری بنائی ہے۔ ان کے پاس آج سری لنکا کے خلاف بڑا اسکور کرنے کا سنہرا موقع ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔