உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IND vs PAK, Asia Cup 2022: ہندوستان کے خلاف میچ میں کالی پٹی باندھ کر اترے پاکستانی ٹیم، بابر اعظم نے بھی بڑھائے مدد کی ہاتھ

    ہندوستان کے خلاف میچ میں کالی پٹی باندھ کر اترے پاکستانی ٹیم

    ہندوستان کے خلاف میچ میں کالی پٹی باندھ کر اترے پاکستانی ٹیم

    IND vs PAK, Asia cup 2022: بابر اعظم کی قیادت والی پاکستانی ٹیم ہندوستان کے خلاف ایشیا کپ کے مقابلے میں کالی پٹی باندھ کر کھیلنے اترے گی۔ ایسا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لئے اتحاد دکھانے کے مقصد سے کیا جائے گا۔ بابر اعظم نے ایک دن پہلے پریس کانفرنس میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان کیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ کے دوسرے مقابلے میں اتوار کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سخت مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ یہ عظیم مقابلہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم کالی پٹی باندھ کر کھیلنے اترے گی۔ کھلاڑی ایسا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے تئین اتحاد اور حمایت دکھانے کے لئے کریں گے۔ پاکستان میں گزشتہ دنوں ہوئی مانسون سیشن کی بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب آگیا۔ اس سے بھاری تباہی مچی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیلاب کے سبب پاکستان میں 119 لوگوں کو اپنی جان گنوانی پڑی۔ سب سے زیادہ سندھ صوبہ میں 76 لوگوں کی موت ہوئی۔ اس کے علاوہ خیبر پختونخوا میں 31، گلگت-بالستان میں 6 اور بلوچستان میں 4 افراد نے جان گنوائی۔ پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے یہ جانکاری دی۔

      پاکستان کے 110 ضلع اس وقت سیلاب کی چپیٹ میں ہیں۔ 72 ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق، پاکستان میں سیلاب کے سبب تین کروڑ سےزیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ اس آفت میں ساڑھے 9 لاکھ گھر پوری طرح برباد ہوگئے ہیں۔ اس میں سے 6.50 لاکھ گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ اس درمیان، پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے خلاف میچ سے پہلے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ اس وقت پاکستان میں لوگ مشکلوں کا سامنا کر رہے ہیں اور ایسے وقت میں ہم اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ایک ٹیم کے ناطے مصیبت کی اس گھڑی میں ہم عوام کی مدد کریں گے۔

      پاکستان سے گزشتہ میچ ہندوستان ہارا تھا

      جہاں تک ہندوستان-پاکستان کے ایشیا کپ مقابلے کی بات ہے تو دونوں ہی ٹیمیں جیت کے لئے پورا زور لگائیں گی۔ گزشتہ بار جب اکتوبر 2021 میں ٹی20 عالمی کپ میں یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوئی تھیں، تب پاکسان نے ہندوستان کو 10 وکٹ سے شکست دی تھی۔ اس میچ میں شاہین آفریدی نے روہت شرما، وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل کو آوٹ کرکے ہندوستانی ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا تھا۔ اسی وجہ سے ہندوستانی ٹیم بڑا اسکور کھڑا کرنے نہیں کرپائی تھی اور بعد میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے بغیر وکٹ گنوائے جیت کا ہدف حاصل کرلیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: پاکستان کی طاقت ہی اس کی کمزوری، ایک حملے سے گزشتہ شکست کا حساب ادا ہوجائے گا 

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہندوستانی عظیم کرکٹر کا بڑا بیان- بابر اعظم کی کامیابی میں رضوان کا اہم تعاون، ویڈیو سے سمجھیں پورا ماجرا

      حالانکہ اس بار چوٹ کے سبب شاہین شاہ آفریدی اس مقابلے میں نہیں کھیلیں گے۔ وہیں، ہندوستان کی طرف سے جسپریت بمراہ بھی زخمی ہونے کے سبب ایشیا کپ کا حصہ نہیں ہیں۔

      ایشیا کپ میں ہندوستان کا پلڑا بھاری

      ہندوستان کا یہ ایشیا کپ میں پاکستان سے 15واں مقابلہ ہوگا۔ اب تک ہوئے ط میچوں میں سے ہندوستان نے 8 میچ جیتے ہیں جبکہ پاکستان کو پانچ میچوں میں جیت ملی ہے۔ ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔ ہندوستان نے سب سے زیادہ 7 بار ایشیا کپ جیتا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: