ہوم » نیوز » اسپورٹس

بابر اعظم کا بڑا انکشاف، جان سے مار دیتے شعیب اختر

پاکستان کے ونڈے اور ٹی -20 کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے شعیب اختر سے متعلق بڑا انکشاف کیا۔

  • Share this:
بابر اعظم کا بڑا انکشاف، جان سے مار دیتے شعیب اختر
بڑا انکشاف، بابر اعظم کو جان سے مار دیتے شعیب اختر

نئی دہلی: موجودہ دور کے سب سے اچھے بلے بازوں میں سےایک اور پاکستان کے ونڈے اور ٹی-20 کپتان بابر اعظم (Babar Azam) نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نیٹس پر کی گئی ایک غلطی کی وجہ سے ایسی نوبت آگئی تھی کہ شعیب اختر انہیں جان سے مار دیتے۔ بابر اعظم نے بتایا کہ مدثر نذر نے انہیں کسی طرح شعیب اختر سے بچایا۔


بابر اعظم کا سنسنی خیز انکشاف


بابر اعظم نے ’کرک بز’ کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو میں بتایا کہ پریکٹس کے دوران وہ شعیب اختر کے منع کرنے کے باوجود ان کی گیندوں پر ڈرائیو لگا رہے تھے، جس کے لئے دنیا کے سب سے تیز گیند باز نے انہیں منع کیا تھا۔ بابر اعظم نے کہا، ’مجھے یاد ہ کہ اس وقت پاکستان اے کا کیمپ لگا ہوا تھا۔ انہیں انڈر-15 کے کچھ کھلاڑیوں کو بھی بلایا تھا۔ مدثر نذر نے ہمیں بلے بازی کے لئے پہلے بلایا تاکہ پاکستان کے گیند باز صحیح سے وارم اپ ہوجائیں۔


بابر اعظم (Babar Azam) نے انکشاف کیا، ’شعیب اختر بھی اس کیمپ میں آئے تھے۔ ایک دن انہوں نے مدثر نذر سے ایک بلے باز مانگا اور انہوں نے مجھے شعیب کے پاس بھیج دیا۔ میں شعیب اختر کی گیند بازی کھیلنے کے لئے کافی بے چین تھا اور جوش میں آگیا۔ شعیب اختر نے مجھے کہا، ’بچے میں گیند کو آگے پھینکوں گا تو تم اسے صرف روکنا، اس پر ڈرائیو مت لگانا، لیکن میں نے ان کی دو گیند کھیلی اور تیسری گیند پر ڈرائیو لگا دیا۔ میں ایسا ہی کرتا رہا’۔

بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نیٹس پر کی گئی ایک غلطی کی وجہ سے ایسی نوبت آگئی تھی کہ شعیب اختر انہیں جان سے مار دیتے۔
بابر اعظم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نیٹس پر کی گئی ایک غلطی کی وجہ سے ایسی نوبت آگئی تھی کہ شعیب اختر انہیں جان سے مار دیتے۔


شعیب اختر نے مانگی نئی گیند

بابر اعظم کی اس حرکت سے شعیب اختر بھڑک گئے اور انہوں نے مدثر نذر سے نئی گیند مانگی۔ اس کے بعد مدثر نذر نے مجھے کہا، ’فوراً نیٹس سے باہر نکلو، ورنہ شعیب اختر تمہیں جان سے مار دے گا۔ مدثر بھائی مجھے نیٹس سے باہر لے گئے’۔ بابر اعظم نے بتایا، ’اس نیٹ سیشن کے بعد شعیب اختر کئی بار وہاں آئے اور انہوں نے مجھے بلے بازی کے لئے کہا۔ وہ مجھے آگے ہی گیند بازی کرتے تھے، لیکن ایک گیند انہوں نے باونسر پھینک دی اور وہ میرے سر سے اوپر سے نکل گئی۔

وراٹ کوہلی سے موازنہ پر بابر اعظم نے کہی یہ بات

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے اپنے موازنہ کے سلسلے میں کہا کہ وراٹ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور وہ ان سے بہت پیچھے ہیں۔ بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کا مستقل موازنہ کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نےکہا ہے کہ بابر اعظم، وراٹ کوہلی، اسٹیون اسمتھ اور جو روٹ جیسے بلے بازوں کے قریب پہنچ رہے ہیں۔ بابر اعظم نے ’کرک بز‘ شو میں کہا، "وراٹ کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ میں ابھی ان سے کافی پیچھے ہوں اور مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔ میں ان کی طرح کھیلنے کی کوشش کروں گا تاکہ اپنے ملک کو جیت دلا سکوں"۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے کسی بھی بلے باز کے ساتھ موازنہ کرنے کے لئے مظاہرہ نہیں کرتے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا ، "میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کا موازنہ کرنے کے لئے رن نہیں بناتا ہوں۔ میں صرف اپنے آپ کو ، ٹیم اور شائقین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنی کارکردگی سے مداحوں کو خوشی اور ٹیم کی جیت میں اپنا تعاون دینا چاہتا ہوں۔
First published: Jun 10, 2020 10:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading