ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےکہا - میں وراٹ کوہلی سے بہت پیچھے ہوں

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے اپنے موازنہ کے سلسلے میں کہا کہ وراٹ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور وہ ان سے بہت پیچھے ہیں۔ بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کا مستقل موازنہ کیا جاتا ہے۔

  • Share this:
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نےکہا - میں وراٹ کوہلی سے بہت پیچھے ہوں
بابر اعظم نے کہا - میں وراٹ کوہلی سے بہت پیچھے ہوں

نئی دہلی: پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے اپنے موازنہ کے سلسلے میں کہا کہ وراٹ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور وہ ان سے بہت پیچھے ہیں۔ بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کا مستقل موازنہ کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں پاکستان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم، وراٹ کوہلی، اسٹیون اسمتھ اور جو روٹ جیسے بلے بازوں کے قریب پہنچ رہے ہیں۔

بابر اعظم نے ’کرک بز‘ شو میں کہا، "وراٹ کوہلی دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ میں ابھی ان سے کافی پیچھے ہوں اور مجھے ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے۔ میں ان کی طرح کھیلنے کی کوشش کروں گا تاکہ اپنے ملک کو جیت دلا سکوں"۔ انہوں نے کہا کہ وہ دنیا کے کسی بھی بلے باز کے ساتھ موازنہ کرنے کے لئے مظاہرہ نہیں کرتے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا ، "میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کا موازنہ کرنے کے لئے رن نہیں بناتا ہوں۔ میں صرف اپنے آپ کو ، ٹیم اور شائقین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں۔ میں اپنی کارکردگی سے مداحوں کو خوشی اور ٹیم کی جیت میں اپنا تعاون دینا چاہتا ہوں۔



بابر اعظم نے کہا ، "میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کا موازنہ کرنے کے لئے رن نہیں بناتا ہوں۔ میں صرف اپنے آپ کو ، ٹیم اور شائقین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں۔
بابر اعظم نے کہا ، "میں دنیا کے کسی بھی بلے باز کا موازنہ کرنے کے لئے رن نہیں بناتا ہوں۔ میں صرف اپنے آپ کو ، ٹیم اور شائقین کو مطمئن کرنا چاہتا ہوں۔


قابل ذکر ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے میں پاکستانی کرکٹر ہندوستانی کرکٹروں سے کافی پیچھے ہیں۔ پاکستان کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے 7 کروڑ روپئے کے معاہدہ کے مقابلے پاکستان کے سرفہرست بلے باز بابر اعظم کو معاہدے میں 11 لاکھ پاکستانی روپئے ملیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ ماہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا، جس میں 21-2020 سیشن مجموعی طور پر 18 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ گریڈ اے معاہدے میں بائیں ہاتھ کے تیزگیند باز شاہین آفریدی، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور سرفہرست بلے باز بابر اعظم شامل ہیں۔ گریڈ اے میں 11 لاکھ پاکستانی روپئے دیئے جاتے ہیں۔ سابق کپتان سرفراز احمد اور تجربہ کار اسپنر یاسر شاہ گریڈ بی میں ہیں۔ گریڈ بی میں 7 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپئے اور گریڈ سی میں پانچ لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپئے دیئے جاتے ہیں۔

نیوز ایجنسی یو این آئی ان پُٹ کے ساتھ
First published: Jun 10, 2020 06:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading