نیوزی لینڈ دورے پر اظہر علی کی جگہ بابر اعظم کو ٹسٹ کپتان بنایا جانا طے
پاکستان کے نیوزی لینڈ دورے کے لئے اظہر علی (Azhar Ali) کی جگہ بابر اعطم (Babar Azam) کو ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جانا تقریباً طے ہے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board) کا حکمراں بورڈ پیر کو منظوری دے سکتا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Nov 09, 2020 06:43 PM IST

نیوزی لینڈ دورے پر اظہر علی کی جگہ بابر اعظم کو ٹسٹ کپتان بنایا جانا طے
کراچی: پاکستان کے نیوزی لینڈ دورے کے لئے اظہر علی (Azhar Ali) کی جگہ بابر اعظم (Babar Azam) کو ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جانا تقریباً طے ہے، جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board) کا حکمران بورڈ (بی او جی) پیر کو منظوری دے سکتا ہے۔
پی سی بی (PCB) کے ایک ذرائع نے کہا ’بابر اعظم کو ٹسٹ کپتان مقرر کرنے کو لے کر بی او جی میں اتفاق رائے ہے۔ بابر اعظم نے بھی اعلیٰ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے اس چیلنج کو قبول کرنے کے لئے منظوری دے دی ہے‘۔ بی او جی کی پیر کو لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں دو نئے اراکین کو شامل کیا جائے گا، جس میں مرد ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی اور خواتین ٹیم کی کپتان ثنا میر شامل ہیں۔

پی سی بی (PCB) کے ایک ذرائع نے کہا ’بابر اعظم کو ٹسٹ کپتان مقرر کرنے کو لے کر بی او جی میں اتفاق رائے ہے۔ بابر اعظم نے بھی اعلیٰ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے اس چیلنج کو قبول کرنے کے لئے منظوری دے دی ہے‘۔
بورڈ کے ایک مصدقہ ذرائع نے کہا کہ بورڈ کے صدر احسان مانی پیر کو نیا ٹسٹ کپتان مقرر کرنے کے لئے منظوری طلب کریں گے، جبکہ اس کا آفیشیل اعلان 11 نومبر کو ہوسکتا ہے۔ اسی دن بورڈ نیوزی لینڈ دورے کے لئے 35 اراکین پر مشتمل ٹیم (پاکستان اور پاکستان اے) کا اعلان کرے گا۔