உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بابر اعظم اپنی تنخواہ سے ناخوش، پاکستان کرکٹ بورڈ سے پیسے بڑھانے کا مطالبہ کیا

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam)ونڈے میں دنیا کے نمبر ون بلے باز کے باوجود کمائی کے معاملے میں کافی پیچھے ہیں۔ بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سے میچ فیس بڑھانے کے لئے کہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) اپنی تنخواہ سے ناخوش ہیں۔ بابراعظم، محمد رضوان، حسن علی اورشاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (Pakistan Cricket Board) سے میچ فیس بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق، ان چاروں کھلاڑیوں نے بورڈ کے ایک سینئر افسر سے کہا کہ ان کی میچ فیس میں تبدیلی کی جانی چاہئے۔ ان چاروں کو حال ہی میں معاہدہ میں ’اے‘ گریڈ میں رکھا گیا تھا۔

      ویب سائٹ ’کرکٹ پاکستان‘ میں شائع رپورٹ کے مطابق، یہ کھلاڑی اس بات سے ناخوش ہیں کہ نئے مرکزی معاہدہ میں ان کی ٹسٹ، ونڈے اور ٹی-20 کی میچ فیس نہیں بڑھائی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 22-2021 کے سیشن کے لئے جولائی میں کارکردگی کی بنیاد پر الگ الگ زمروں میں 20 کھلاڑیوں کو مرکزی معاہدہ سونپا تھا۔ اس میں حالانکہ سبھی زمروں کے لئے میچ فیس مساوی رکھی گئی تھی۔ صرف چار کھلاڑیوں کو ‘اے‘ گریڈ معاہدہ ملا تھا جبکہ سابق کپتان اظہر علی کو گریڈ بھی اور سرفراز احمد کو گریڈ سی میں بھیج دیا گیا۔ محمد حفیظ، شعیب ملک اور وہاب ریاض جیسے عظیم کھلاڑیوں کو معاہدہ نہیں ملا۔

       بابر اعظم کی سالانہ تنخواہ 64 لاکھ روپئے ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی کرنے والے بابر اعظم کی تنخواہ کے لحاظ سے کم مانی جاسکتی ہے۔

      بابر اعظم کی سالانہ تنخواہ 64 لاکھ روپئے ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی کرنے والے بابر اعظم کی تنخواہ کے لحاظ سے کم مانی جاسکتی ہے۔

      بابر اعظم کو 64 لاکھ روپئے ملتے ہیں سالانہ

      بابر اعظم کی سالانہ تنخواہ 64 لاکھ روپئے ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار کارکردگی کرنے والے بابر اعظم کی تنخواہ کے لحاظ سے کم مانی جاسکتی ہے۔ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی کو بی سی سی آئی کی طرف سے 7 کروڑ روپئے ملتے ہیں۔ حالانکہ وراٹ کوہلی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کپتان نہیں ہیں۔ انگلینڈ ٹسٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ کو انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ کی طرف سے ہر سال 8.97 کروڑ روپئے ملتے ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹی-20 ونڈے کے کپتان ایرون فنچ اور ٹسٹ کپتان ٹم پین دونوں کو 4.8-4.8 کروڑ روپئے ملتے ہیں۔

      ڈین ایلگر کو مورگن سے زیادہ ملتی ہے تنخواہ

      جنوبی افریقہ ٹسٹ ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر کو 3.2 جبکہ لمیٹیڈ اوور کے کپتان تینبا باووما کو 2.5 کروڑ روپئے ملتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کو 1.77 کروڑ روپئے ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ 30 لاکھ روپئے انہیں بونس کے طور پر ملتے ہیں۔ انگلینڈ ونڈے ٹیم کے کپتان ایان مورگن کو 1.75 کروڑ، ویسٹ کے لمیٹیڈ اوور کے کپتان کیرون پولارڈ کو 1.73 کروڑ اور ویسٹ انڈیز کے ٹسٹ کپتان کریگ بریتھ ویٹ کو تقریباً 1.39 کروڑ روپئے ملتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: