உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs AUS: بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں توڑا 'اپنے' ہی کوچ کا ریکارڈ، ڈریسنگ روم میں بھی ساتھ

    PAK vs AUS: بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں توڑا 'اپنے' ہی کوچ کا ریکارڈ، ڈریسنگ روم میں بھی ساتھ (AFP)

    PAK vs AUS: بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں توڑا 'اپنے' ہی کوچ کا ریکارڈ، ڈریسنگ روم میں بھی ساتھ (AFP)

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ایک خاص ریکارڈ بنا دیا ہے ۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جمعرات کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 34 گیندوں پر 39 رن کی اننگز کھیلی اور لیجنڈ میتھیو ہیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ایک خاص ریکارڈ بنا دیا ہے ۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف جمعرات کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں 34 گیندوں پر 39 رن کی اننگز کھیلی اور لیجنڈ میتھیو ہیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ ہیڈن اس وقت پاکستان کے بلے بازی صلاح کار ہیں ۔

      بابر اعظم اپنے کریئر میں پہلی مرتبہ ہی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کھیل رہے ہیں ۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اپنے ڈیبیو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رن بنانے کا ریکارڈ بنادیا ہے ۔ ان سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے لیجنڈ بلے بازوں میں شمار میتھیو ہیڈن کے نام تھا ۔ بابر کے اب چھ میچوں میں کل 303 رن ہوگئے ہیں جبکہ ہیڈن نے سال 2007 میں 256 رن بنائے تھے ۔ دلچسپ ہے کہ ہیڈن فی الحال پاکستانی ٹیم کے ڈریسنگ روم میں ہیں اور اس ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کیلئے بلے بازی صلاح کار بنائے گئے ہیں ۔

      بابر اعظم اس ٹورنامنٹ کے موجودہ سیزن میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں ۔ فہرست میں دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے جوس بٹلر ہیں ، جنہوں نے چھ میچوں میں کل 269 رن بنائے ۔ انگلینڈ ٹیم کو نیوزی لینڈ نے پہلے سیمی فائنل میں پانچ وکٹ سے ہراکر باہر کردیا ۔ بابر کے نام ٹی ٹوینٹی بین الاقوامی کریئر میں اب 2505 رن ہوگئے ہیں ۔ ان سے زیادہ رن پاکستان کیلئے صرف محمد حفیظ نے بنائے ہیں جو ان سے 8 رن زیادہ ہیں ۔ حفیظ نے 119 اننگز میں کل 2513 رن بنائے ہیں ۔

      میچ کی بات کریں تو آسٹریلیا کے کپتان آرون فنچ نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بازی کی دعوت دی ۔ بابر اور محمد رضوان نے ٹیم کو اچھی شروعات دلائی ۔ دونوں نے پہلی وکٹ کیلئے 10 اوورس میں 71 رن بنائے ۔ بابر کو دسویں اوور کی آخری گیند پر ایڈم زمپا نے ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔ بابر نے 34 گیندوں کی اپنی اننگز میں پانچ چوکے لگائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: