உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بابر اعظم نے بنایا عالمی ریکارڈ، 16 سال بڑے کرس گیل اور وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا

    بابر اعظم نے بنایا عالمی ریکارڈ، 16 سال بڑے کرس گیل اور وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا

    بابر اعظم نے بنایا عالمی ریکارڈ، 16 سال بڑے کرس گیل اور وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑا

    T20 World Record: بابر اعظم (Babar Azam) نے ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ ٹی-20 کرکٹ میں سب سے تیز 7 ہزار رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے اتوار کو نیشنل ٹی-20 عالمی کپ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔ انہوں نے کرس گیل (Chris Gayle) اور وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کو پیچھے چھوڑا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam) کا ٹی-20 میں دھماکہ جاری ہے۔ اتوار کو انہوں نے ایک عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ ٹی-20 میں سب سے تیز 7 ہزار رن بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ نیشنل ٹی-20 عالمی کپ کے ایک مقابلے میں بابر اعظم نے ناٹ آوٹ 59 رن بنائے اور یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ 26 سال کے بابر اعظم نے اپنے سے 16 سال بڑے کرس گیل (Chris Gayle) اور ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) کو پیچھے چھوڑا۔ ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے بابر اعظم شاندار فارم میں ہیں۔ عالمی کپ کے مقابلے 17 اکتوبر سے شروع ہونے ہیں۔

      بابر اعظم نے قومی ٹی-20 عالمی کپ میں سینٹرل پنجاب سے کھیلتے ہوئے 49 گیند پر ناٹ آوٹ 59 رن بنائے۔ 5 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ٹیم نے ساودرن پنجاب کو 7 وکٹ سے شکست دی۔ بابر اعظم نے 187 اننگوں میں 7 ہزار رنوں کے اعدادوشمار تک پہنچ گئے۔ اس سے پہلے یہ عالمی ریکارڈ کرس گیل کے نام تھا۔ انہوں نے سب سے کم 192 اننگوں میں ایسا کیا تھا۔ وہیں وراٹ کوہلی 212 اننگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔



      65 بار 50 سے زیادہ رنوں کی اننگ کھیلی

      بابر اعظم کے اوور آل ٹی-20 کیریئر کی بات کریں تو وہ 196 میچوں میں 187 اننگوں میں 6 سنچری اور 59 نصف سنچری لگاچکے ہیں۔ یعنی 65 بار 50 سے زیادہ رنوں کی اننگ کھیلی ہے۔ 122 رن کی سب سے بڑی اننگ کھیلی ہے۔ ان کے ٹی-20 انٹرنیشنل کیریئر کی بات کریں تو وہ 61 میچ کی 56 اننگوں میں 47 رنوں کی اوسط سے 2204 رن بناچکے ہیں۔ ایک سنچری اور 20 نصف سنچری لگاچکے ہیں۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سنچری لگاچکے ہیں۔ دوسری طرف وراٹ کوہلی اب تک ٹی-20 انٹرنیشنل میں سنچری سے دور ہیں۔

      30 کھلاڑی 7 ہزار سے زیادہ رن بنا چکے ہیں

      ٹی-20 کرکٹ کی بات کریں تو اب تک 30 کھلاڑیوں نے 7 ہزار سے زیادہ رن بنائے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 14276 رنوں کے ساتھ ٹاپ پر ہیں۔ 5 کھلاڑی 10 ہزار سے زیادہ رن بناچکے ہیں۔ اس میں کرس گیل کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، پاکستان کے شعیب ملک، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور وراٹ کوہلی شامل ہیں۔ پاکستان کی طرف سے صرف 3 بلے باز 7 ہزار سے زیادہ رن بناسکے ہیں۔ اس میں بابر اعظم اور شعیب ملک کے علاوہ محمد حفیظ شامل ہیں۔ انہوں نے 7314 رن بنائے ہیں۔ ہندوستان کی بات کی جائے تو 4 کھلاڑی ایسا کرسکے ہیں۔ اس میں وراٹ کوہلی کے علاوہ روہت شرما، سریش رینا اور شکھر دھون شامل ہیں۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: