پاکستان کے دورے پر نیوزی لینڈ کی ٹیم آرہی ہے۔ اس دوران وہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 5 ونڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج 14 اپریل کو ہونا ہے۔ وہیں، ٹی 20 سیریز کا آخری میچ 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ وہیں، ونڈے سیریز کا آغاز 27 اپریل سے ہونا ہے۔ 7 مئی کو ونڈے سیریز کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔ بتادیں کہ اسی سال ونڈے ورلڈ کپ ہونا ہے۔ ایسے میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ سیریز کافی اہم ہوگی۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بنا سکتے ہیں یہ خصوصی ریکارڈ 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران بابر اعظم کئی ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ اگر بابر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران 145 رنز بنانے میں کامیاب ہو گئے تو وہ ٹی ٹوئنٹی میں 3500 رنز بنانے والے پاکستان کے پہلے کرکٹر بن جائیں گے۔
کپتان کے طور پر بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تاریخ رقم کرنے کے قریب ہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں 3 میچ جیتنے پر بابر ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ میچ جینے والے کپتان بن جائیں گے۔ اس وقت یہ ریکارڈ انگلینڈ کے سابق کپتان ایان مورگن کے نام ہے۔ مورگن نے بطور کپتان 42 میچ میں انگلینڈ کو جیت دلائی تھی۔ وہیں، اصغر استنک زئی (افغانستان) نے بھی کپتان کے طور پر 42 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتے ہیں۔
دوسرے نمبر پر دھونی ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور کپتان 41 میچوں میں ہندوستان کو جیت دلانے کا کام کیا ہے۔ وہیں، فنچ نے بطور کپتان 76 میچوں میں آسٹریلیا کی کپتانی کی ہے جس میں آسٹریلیا نے 40 میچز جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کی ٹیم کو 32 میچوں میں شکست ہوئی۔ بابر اعظم نے بطور کپتان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 66 میچز کھیلے ہیں جس میں وہ 40 میچز میں پاکستان کو جتوانے میں کامیاب رہے ہیں۔ یعنی بحیثیت کپتان 3 میچ جیتنے کے بعد بابر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور کپتان سب سے زیادہ میچ جیتنے والے کپتان بن جائیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔