ہوم » نیوز » اسپورٹس

اس پاکستانی کھلاڑی کا کیا جاتا ہےکوہلی سے موازنہ، ملتے ہیں کروڑ کے مقابلے لاکھ روپئے

سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے میں پاکستانی کرکٹر ہندوستانی کرکٹروں سے کافی پیچھے ہیں۔ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے 7 کروڑ روپئے کے معاہدہ کے مقابلے پاکستان کے سرفہرست بلے باز بابر اعظم کو معاہدے میں 11 لاکھ پاکستانی روپئے ملیں گے۔

  • Share this:
اس پاکستانی کھلاڑی کا کیا جاتا ہےکوہلی سے موازنہ، ملتے ہیں کروڑ کے مقابلے لاکھ روپئے
بابر اعظم نے کہا - میں وراٹ کوہلی سے بہت پیچھے ہوں

نئی دہلی: اپنے کرکٹ بورڈ سے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے میں پاکستانی کرکٹر ہندوستانی کرکٹروں سے کافی پیچھے ہیں۔ پاکستان کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے مطابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کے 7 کروڑ روپئے کے معاہدہ کے مقابلے پاکستان کے سرفہرست بلے باز بابر اعظم کو معاہدے میں 11 لاکھ پاکستانی روپئے ملیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ کو سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا، جس میں 21-2020 سیشن مجموعی طور پر 18 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ گریڈ اے معاہدے میں بائیں ہاتھ کے تیزگیند باز شاہین آفریدی، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور سرفہرست بلے باز بابر اعظم شامل ہیں۔ گریڈ اے میں 11 لاکھ پاکستانی روپئے دیئے جاتے ہیں۔ سابق کپتان سرفراز احمد اور تجربہ کار اسپنر یاسر شاہ گریڈ بی میں ہیں۔ گریڈ بی میں 7 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپئے اور گریڈ سی میں پانچ لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپئے دیئے جاتے ہیں۔


پاکستان کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ گریڈ اے معاہدے میں بائیں ہاتھ کے تیزگیند باز شاہین آفریدی، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور سرفہرست بلے باز بابر اعظم شامل ہیں۔
پاکستان کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ گریڈ اے معاہدے میں بائیں ہاتھ کے تیزگیند باز شاہین آفریدی، ٹیسٹ کپتان اظہر علی اور سرفہرست بلے باز بابر اعظم شامل ہیں۔


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مقابلے ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینٹرل کنٹریکٹ کو دیکھا جائے تو بی سی سی آئی کے گریڈ اے پلس میں شامل کرکٹروں کو سالانہ سات - سات کروڑ روپئے دیئے جاتے ہیں۔
اس کے بعد بی سی سی آئی کے اے گریڈ میں پانچ کروڑ روپئے، بی گریڈ میں تین کروڑ روپے اور سی گریڈ میں ایک کروڑ روپئے دیئے جاتے ہیں۔ پاکستان کے مجموبی کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی رقم ایک کروڑ 33 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپئے بیٹھتی ہے جبکہ ہندوستان کے سی گریڈ کے معاہدہ کا ایک کھلاڑی ہی ایک کروڑ روپئے کماتا ہے۔
First published: May 14, 2020 10:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading