உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup T20Is میں سنچری لگانے والے واحد کھلاڑی ہیں بابر، وراٹ نہیں لگا سکے ایک بھی چھکا

    Asia Cup T20Is میں سنچری لگانے والے واحد کھلاڑی ہیں بابر

    Asia Cup T20Is میں سنچری لگانے والے واحد کھلاڑی ہیں بابر

    Asia Cup Cricket: ایشیا کپ کی تاریخ ویسے تو 39 سال پرانی ہے، لیکن اس کے ٹی20 فارمیٹ کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ ٹی20 فارمیٹ میں ایشیا کپ پہلی بار 2016 میں کھیلا گیا، جسے ہندوستان نے جیتا۔ جب ہندوستان چمپئن بنا تب وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے 76.50 کی اوسط سے رن بنائے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: آپ نے بالکل صحیح پڑھا۔ بابر واحد کرکٹر ہیں، جنہوں نے ایشیا کپ ٹی20 ٹورنا منٹ میں سنچری لگائی ہے اور اگر آپ کو وراٹ کوہلی کی 183 رنوں کی اننگ یاد آرہی ہے تو یہ جان لیجئے کہ ہم یہاں ایشیا کپ کے ٹی20 فارمیٹ (Asia Cup T20Is) کی بات کر رہے ہیں۔ ونڈے فارمیٹ کی نہیں۔ کرکٹ مداح جانتے ہیں کہ ایشیا کپ الگ الگ فارمیٹ میں کھیلا جاتا ہے۔ اس بار یہ ٹورنا منٹ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیمیں بھی اسی کے مطابق منتخب کی جاتی ہیں۔ اس لئے اس آرٹیکل میں بات صرف ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ کی۔

      ایشیا کپ (Asia Cup) کی تاریخ ویسے تو 39 سال پرانا ہے، لیکن ٹی20 فارمیٹ کے ساتھ ایسا نہیں ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کے اس سب سے چھوٹے فارمیٹ میں ایک بار ہی ایشیا کپ کھیلا گیا ہے۔ وہ سال  2016 تھا، جب ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں کھیلا گیا، جسے ہندوستان نے جیتا تھا۔ یہ صرف دوسرا موقع ہے، جب اس ٹورنا منٹ میں 20-20 اوور کے میچ دیکھنے کو ملیں گے۔

      بابر حیات کے نام واحد سنچری

      ہانگ کانگ کے بابر حیات (Babar Hayat) واحد کرکٹر ہیں، جنہوں نے ایشیا کپ ٹی20 (Asia Cup T20Is) میں سنچری لگائی ہے۔ انہوں نے عمان کے خلاف 60 گیندوں پر 122 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ کوئی سنچری نہیں کہ یہ اس ٹی20 ٹورنا منٹ کا سب سے بڑا اسکور بھی ہے۔ بابر ایشیا کپ ٹی20 میں سب سے زیادہ 194 رن بنانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ 2016 میں یادگار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابر اعظم اس بار بھی بہترین فارم میں ہیں اور انہوں نے منگل کو ہی کویت کے خلاف 53 رنوں کی میچ وننگ اننگ کھیلی ہے۔

      بابر کو بابر سے ملے گی سخت ٹکر

      یہ اتفاق ہی ہے کہ یو اے ای میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ 2022 میں بابر ہی ایک بار پھر سے سب سے زبردست فارم کے ساتھ میدان پر اتر رہے ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی۔ بابر اعظم اس سال غضب کے فارم میں ہیں۔ وہ 2022 میں دنیا میں سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ دوسری جانب، بابر حیات بھی پورے رنگ میں نظر آرہے ہیں۔ ویسے ہندوستانی کرکٹ مداح تو یہی چاہیں گے کہ ٹورنا منٹ میں روہت شرما، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا کا بلا خوب چلے۔ بابر رنگ میں دکھیں گے یا بے رنگ، اس سے ہندوستانی مداحوں کو زیادہ فرق نہیں پڑے گا۔

      وراٹ کوہلی کی 183 رنوں کی یادگار اننگ

      اگر ہم اوور آل ایشیا کپ (ٹی20 اور ونڈے فارمیٹ دونوں) کی بات کریں تو سب سے بڑی اننگ وراٹ کوہلی کے نام ہے۔ انہوں نے 2012 میں پاکستان کے خلاف 183 رنوں کی اننگ کھیل کر پاکستانی گیند بازوں کے پرخچے اڑا دیئے تھے۔ جہاں تک ٹی20 فارمیٹ کی بات ہے تو وراٹ کوہلی کا بلا یہاں بھی برسا ہے۔ وراٹ کوہلی 2016 میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی20 فارمیٹ میں 4 بار بلے بازی کرنے اترے اور ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ 153 رن بنائے۔ ان کا اوسط 76.50 اور اسٹرائیک ریٹ 110 کے قریب رہا۔ وہ ٹی20 ایشیا کپ میں 20 چوکے لگاچکے ہیں۔ حالانکہ چھکے لگانے کے معاملے میں وہ پیچھے ہیں۔ انہیں ایشیا کپ کے اس فارمیٹ میں آج بھی پہلا چھکا لگانے کا انتظار ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: