உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    CWG 2022:بجرنگ پونیا نے کامن ویلتھ گیمز میں لگاتار جیتا دوسرا گولڈ میڈل، ساڑھے چار منٹ کے اندر جیتے پہلے تین میچ

    برمنگھم کامن ویلتھ گیمس میں بجرنگ پونیا کا بہترین مظاہرہ۔ ہندوستان کو دلایا ایک اور گولڈ میڈل۔

    برمنگھم کامن ویلتھ گیمس میں بجرنگ پونیا کا بہترین مظاہرہ۔ ہندوستان کو دلایا ایک اور گولڈ میڈل۔

    Bajrang Punia Wins Gold Medal: بجرنگ کا یہ کامن ویلتھ گیمز میں لگاتار تیسرا اور لگاتار دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2014 گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، 2018 کے گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

    • Share this:
      Bajrang Punia Wins Gold Medal: ہندوستان کے اسٹار ریسلر بجرنگ پونیا نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ انہوں نے 65 کلوگرام ریسلنگ کے فائنل میں کینیڈا کے پہلوان لچلان کو 9-2 سے شکست دی۔ کشتی کے مقابلے چھ منٹ تک جاری رہتے ہیں، لیکن بجرنگ نے ان کھیلوں میں جمعہ کو اپنے پہلے تین میچ دو منٹ کے اندر جیت لیے۔ یعنی جتنے منٹوں میں ریسلنگ کا مقابلہ ہوتا ہے، اتنے وقت میں تو بجرنگ نے اپنے پہلے تین میچ جیتے تھے۔


      بجرنگ کا شاندار مظاہرہ
      بجرنگ نے برمنگھم میں گولڈ تک کے اپنے سفر میں چار میچ جیتنے میں کل 9 منٹ 18 سیکنڈ کا وقت لیا۔ فائنل پورے چھ منٹ تک جاری رہا اور بجرنگ نے 9-2 سے جیت حاصل کی۔ بجرنگ نے
      پہلا میچ 1 منٹ 47 سیکنڈ میں، دوسرا میچ 1 منٹ میں، تیسرا میچ 1 منٹ 31 سیکنڈ میں اور چوتھا میچ چھ منٹ میں جیتا۔



      یہ بھی پڑھیں:

      Commonwealth Games 2022: دیپک پونیا نے پاکستان کے محمد انعام کو ہراکر جیتا گولڈ

      یہ بھی پڑھیں:
      CWG 2022:سدھیر نے ہندوستان کے لئے جیتا چھٹا گولڈ میڈل، بنایا یہ ریکارڈ

      کامن ویلتھ گیمز میں مسلسل دوسرا گولڈ
      بجرنگ کا یہ کامن ویلتھ گیمز میں لگاتار تیسرا اور لگاتار دوسرا گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2014 گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا، 2018 کے گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے برمنگھم میں ایک بار پھر گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ جب بجرنگ گولڈ میڈل لینے پہنچے تو قومی ترانے کے دوران ان کی آنکھیں نم دکھائی دیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: