உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bangladesh vs Pakistan: بنگلہ دیشی گیند باز تاج الاسلام نے پاکستان کے خلاف جھٹکے 7 وکٹ، بنگلہ دیش کو سبقت دلائی، بابر اعظم پھر ناکام

    بنگلہ دیشی گیند باز تاج الاسلام نے پاکستان کے خلاف جھٹکے 7 وکٹ، بنگلہ دیش کو سبقت دلائی

    بنگلہ دیشی گیند باز تاج الاسلام نے پاکستان کے خلاف جھٹکے 7 وکٹ، بنگلہ دیش کو سبقت دلائی

    Bangladesh vs Pakistan Test Series: بنگلہ دیش نے پہلے ٹسٹ میں شاندار واپسی کی ہے۔ ٹیم نے پاکستان پر 44 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ اتوار کو پاکستان کی ٹیم پہلی اننگ میں 286 رن بناکر آوٹ ہوگئی۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر تاج الاسلام نے 7 وکٹ حاصل کئے۔

    • Share this:
      چٹگاوں: بابر اعظم (Babar Azam) کی بنگلہ دیش میں خراب کارکردگی جاری ہے۔ پہلے ٹسٹ (Bangladesh vs Pakistan) کی پہلی اننگ میں کپتان بابر اعظم صرف 10 رن بنا سکے۔ اس سے قبل ٹی-20 سیریز کے تین میچوں میں وہ صرف 27 رن بناسکے تھے۔ بنگلہ دیش کی پہلی اننگ کے 330 رنوں کے جواب میں پاکستان کی ٹیم اتوار کو 286 رن بناکر آوٹ ہوئے۔ ایک وقت ٹیم کا اسکور بغیر وکٹ کے 146 رن تھا۔ ٹیم نے آخری 10 وکٹ پر 140 رن پر گنوا دیئے۔ اس طرح بنگلہ دیش کو 44 رن کی سبقت ملی ہے۔

      میچ کے تیسرے دن اتوار کو پاکستان نے پہلی اننگ میں بغیر وکٹ کے 145 رنوں سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ تیسرے دن کے پہلے اوور میں بائیں ہاتھ کے اسپنر تاج الاسلام (Taijul Islam) عبداللہ شفیق (52) اور اظہر علی (0) کو آوٹ کیا۔ اس کے بعد اترے بابر اعظم نے سست شروعات کی۔ انہوں نے 46 گیندوں پر 10 رن بنائے۔ وہ آف اسپنر مہدی حسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

      محمد رضوان بھی ہوئے ناکام

      محمد رضوان نے 2012 میں ٹی-20 میں انٹرنیشنل میں شاندار کارکردگی کی ہے، لیکن وہ پہلی اننگ میں صرف 5 رن بناسکے۔ فواد عالم صرف 8 رن بناسکے۔ فہیم اشرف نے 38 رن بناکر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی، لیکن وہ ٹیم کو سبقت دلانے میں ناکام رہے۔ پوری ٹیم 115.2 اوور میں 286 رن بناکر آوٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے تاج الاسلام نے 7 وکٹ لئے۔ انہوں نے ٹسٹ میں 9ویں بار 5 وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے عبادت حسین نے بھی 2 وکٹ حاصل کئے۔ ٹیم کی طرف سے بلے بازی کرتے ہوئے لٹن داس نے شاندار 114 رن بنائے تھے۔ اس کے علاوہ مشفق الرحیم نے 91 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی تھی۔ اس سے پہلے پاکستان نے ٹی-20 سیریز پر 0-3 سے قبضہ کیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: