اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پاکستان کو آخری اوور میں ملی جیت، بابر اعظم ناکام، بنگلہ دیش نہیں کرسکا کمال

    Bangladesh vs Pakistan: پاکستان نے پہلے ٹی-20 میچ میں بنگلہ دیش کو 4 وکٹ سے شکست دی۔ حالانکہ میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے زبردست جدوجہد کیا۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے127 رن بنائے تھے۔ پاکستان نے ہدف کو 19.2 اوور میں حاصل کیا۔ بابر اعظم (Babar Azam) صرف 7 رن بناسکے۔

    • Share this:
      ڈھاکہ: بابر اعظم (Babar Azam) کی کپتانی میں پاکستان کو پہلے ٹی-20 میں آخری اوور میں جیت ملی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ (T20 World Cup 2021) میں ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور سیمی فائنل میں جگہ بنائی، لیکن بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی-20 میں (Bangladesh vs Pakistan) ٹیم کو جیت کے لئے جدوجہد کرنا پڑا۔ بنگلہ دیش نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 127 رن بنائے تھے۔ جواب میں پاکستان نے ہدف کو 19.2 اوور میں حاصل کیا۔ بابر اعظم صرف 7 رن بناسکے۔ شاداب خان (21 رن ناٹ آوٹ) اور محمد نواز (18 رن ناٹ آوٹ) نے 15 گیندوں پر 36 رنوں کی ناٹ آوٹ شراکت داری کرکے ٹیم کو 4 وکٹ سے دلچسپ جیت دلائی۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے گھر میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کو ٹی-20 سیریز میں شکست دی تھی۔ جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی سبقت حاصل کرلی ہے۔

      پاکستانی ٹیم کا بنگلہ دیش نے کیا جم کر مقابلہ

      ہدف کا پیچھا کرنے اتری پاکستان نے 96 رنوں پر 6 وکٹ گنوا دیئے تھے۔ اسے آخری تین اوور میں جیت کے لئے 32 رن بنانے تھے۔ ایسے میں لگ رہا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم الٹ پھیر کر سکتی ہے، لیکن شاداب خان (Shadab Khan) اور محمد نواز (Mohammad Nawaz) نے کمال کی بلے بازی کی۔ شاداب خان نے 10 گیندوں پر ناٹ آوٹ 21 رن بنائے۔ انہوں نے ایک چوکا اور دو چھکا لگایا۔ وہیں محمد نواز نے 8 گیندوں پر ناٹ آوٹ 18 رن بنائے۔ انہوں نے بھی ایک چوکا اور دو چھکا لگایا۔

      بابر اعظم اور رضوان کی جوڑی ہوئی فیل

      بابر اعظم (Babar Azam) اور محمد رضوان (Mohammad Rizwan) نے ٹی-20 عالمی کپ میں شاندار اس کارکردگی پیش کی تھی، لیکن پہلے ٹی-20 میں دونوں بلے باز ناکام رہے۔ بابر اعظم نے عالمی کپ کے 6 میچوں میں 4 نصف سنچری لگائی تھی۔ وہ صرف 7 رن بناسکے۔ محمد رضوان نے 11 رنوں کا تعاون دیا۔ فخر زماں نے 34 اور خوش دل شاہ نے 34 رن بناکر ٹیم کو سنبھالا۔ حیدر علی اور شعیب ملک تو کھاتہ بھی نہیں کھول سکے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹم پین نے آسٹریلیا کی کپتانی اچانک چھوڑی، ساتھی خاتون کو بھیجے فحش پیغام، جانچ جاری

      اس سے پہلے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے بنگلہ دیش نے 7 وکٹ پر 127 رن بنائے تھے۔ ٹیم نے 15 رنوں پر تین وکٹ گنوا دیا تھا۔ افیق حسین نے 36 اور نورالحسن نے 28 رن بناکر ٹیم کو سنبھالا۔ آخر میں مہندی حسن نے 20 گیندوں پر ناٹ آوٹ 30 رن بناکر اسکور کو 120 رن کے پار پہنچایا۔ پاکستان کی طرف سے تیز گیند باز حسن علی نے سب سے زیادہ تین وکٹ لئے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: