உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی-20 عالمی کپ: شکیب الحسن کا کارنامہ، ٹی-20 عالمی کپ تاریخ کے بہترین گیند باز بنے

    ٹی-20 عالمی کپ: شکیب الحسن کا کارنامہ، ٹی-20 عالمی کپ تاریخ کے بہترین گیند باز بنے

    ٹی-20 عالمی کپ: شکیب الحسن کا کارنامہ، ٹی-20 عالمی کپ تاریخ کے بہترین گیند باز بنے

    BAN vs SL T20 World Cup: بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن نے ٹی-20 عالمی کپ میں سری لنکا کے خلاف مقابلے میں تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ ٹی-20 عالمی کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے سابق آل راونڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بنگلہ دیش کے آل راونڈر شکیب الحسن نے ٹی-20 عالمی کپ میں سری لنکا کے خلاف مقابلے میں تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ ٹی-20 عالمی کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے سابق آل راونڈر شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑا ہے۔ شاہد آفریدی کے 34 میچوں میں 39 وکٹ تھے۔ اب شکیب الحسن کے 29 میچ میں 41 وکٹ ہوگئے ہیں۔ شکیب الحسن نے ٹی-20 عالمی کپ میں تین بار اننگ میں چار وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

      شاہد آفریدی دوسرے اور لست ملنگا تیسرے نمبر پر

      ٹی-20 عالمی کپ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندبازوں میں سری لنکا کے لست ملنگا تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 31 میچ میں 38 وکٹ حاصل کئے تھے۔ پاکستان کے سعید انور (36 وکٹ) چوتھے اور اجنتا مینڈس (35 وکٹ) پانچویں مقام پر ہیں۔ اس سے قبل شکیب الحسن کے آل راونڈر کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش نے تین دن پہلے آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ کے گروپ بی میچ میں پاپوا نیو گنی کو 84 رن سے شکست دی تھی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بنگلہ دیشی ٹیم نے سپر 12 کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

      شکیب الحسن نے ٹی-20 عالمی کپ میں تین بار اننگ میں چار وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔
      شکیب الحسن نے ٹی-20 عالمی کپ میں تین بار اننگ میں چار وکٹ لینے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔


      اس میچ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر شکیب الحسن نے 9 رن پر چار وکٹ حاصل کرتے ہوئے پی این جی کے بلے بازی آرڈر کی ریڑھ توڑ دی تھی، جس سے ٹیم 182 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19.3 اوور میں 97 رنوں پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ بنگلہ دیش کے کپتان محمود اللہ (28 گیندوں میں 50 رن) اور شکیب الحسن (46 رن) کی عمدہ اننگ کی بدولت 7 وکٹ پر 181 رن بنائے تھے۔ شکیب الحسن کو ’مین آف دی میچ‘ منتخب کیا گیا تھا۔ شکیب الحسن نے عمان کے خلاف بھی بنگلہ دیش کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اس مقابلے میں بھی انہیں 42 رن بنانے کے ساتھ 28 رن دے کر تین وکٹ بھی حاصل کئے تھے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: