ہوم » نیوز » اسپورٹس

مارشل آرٹ مقابلہ میں بنگلورو کے فائٹر نے پاکستانی فائٹر کو دی شکست، جانئے کون ہے یہ جاں باز

اس مقابلہ میں محمد فرہاد نے پاکستانی فائٹر علومی کریم کو شکست دی ہے۔ کل تین راؤنڈ پر یہ مقابلہ مشتمل تھا دوسرے راؤنڈ میں محمد فرہاد نے علومی کریم کو منہ کے بل گریا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد محمد فرہاد بنگلورو لوٹے ہیں۔ ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا۔ ان کے اعزاز میں بنگلورو کے باورنگ انسٹی ٹیوٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

  • Share this:
مارشل آرٹ مقابلہ میں بنگلورو کے فائٹر نے پاکستانی فائٹر کو دی شکست، جانئے کون ہے یہ جاں باز
بنگلورو کے جانباز کھلاڑی محمد فرہاد نے پاکستان کے فائٹر کو زبردست شکست دی ہے۔

بنگلورو کے جانباز کھلاڑی محمد فرہاد نے پاکستان کے فائٹر کو زبردست شکست دی ہے۔ جی ہاں مارشل آرٹ کے عالمی مقابلے میں محمد فرہاد نے ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ 11 مارچ 2021 کو بحرین میں مکسڈ مارشل آرٹ کا مقابلہ منعقد ہوا تھا۔ اس مقابلہ میں محمد فرہاد نے پاکستانی فائٹر علومی کریم کو شکست دی ہے۔ کل تین راؤنڈ پر یہ مقابلہ مشتمل تھا دوسرے راؤنڈ میں محمد فرہاد نے علومی کریم کو منہ کے بل گریا۔ اس شاندار کامیابی کے بعد محمد فرہاد بنگلورو لوٹے ہیں۔ ان کا شاندار طریقے سے استقبال کیا گیا۔ ان کے اعزاز میں بنگلورو کے باورنگ انسٹی ٹیوٹ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

کرناٹک فٹ بال ایسوسی ایشن، نلپاڈ اکیڈمی، آل انڈیا مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن اور باورنگ انسٹی ٹیوٹ نے اس فائٹر کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ بنگلورو کے شانتی نگر کے رکن اسمبلی اور کرناٹک اسٹیٹ فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر این اے حارث کی صدارت میں یہ تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر محمد فرہاد نے کہا کہ انکے لئے جیت آسان نہیں تھی۔


پاکستانی فائٹر علومی کریم نے اوپن چلینچ رکھا تھا۔ مقابلہ تین راؤنڈ پر مشتمل تھا۔ ہر راؤنڈ پانچ منٹ کا تھا۔ اس چلینچ کو قبول کرتے ہوئے انہوں نے پوری ہمت اور جواں مردی کے ساتھ ٹکر دی۔ دوسرے راؤنڈ میں اپنے مد مقابل علومی کریم کو شکست دے کر ایک بڑی کامیابی حاصل کی۔ محمد فرہاد نے کہا کہ علومی کریم مارشل آرٹ کا ایک بڑا کھلاڑی ہے۔ اس کھلاڑی کو شکست دے کر انہوں نے نہ صرف اپنے کیرئیر کی ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے بلکہ مارشل آرٹ کے شعبہ میں اپنے ملک کا نام بھی روشن کیا ہے۔۔


محمد فرہاد نے کہا کہ اس مقابلے میں حصہ لینے کیلئے انہیں بنگلورو کی نلپاڈ اکیڈمی نے مکمل تعاون فراہم کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر بنگلورو کے ایم ایل اے این اے حارث کا شکریہ ادا کیا۔ محمد فرہاد کو تہنیت پیش کرنے کے بعد این اے حارث نے کہا کہ پورے ہندوستان کیلئے یہ فخر کی بات ہے کہ محمد فرہاد نے پاکستانی فائٹر کو کراری شکست دی ہے۔ این اے حارث نے کہا کہ یہ مقابلہ جوکھم بھرا تھا، اس مقابلہ میں جان گنوا بیٹھنے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ محمد فرہاد نے کئی مرتبہ چیمپین رہے پاکستانی کھلاڑی کو ہرایا ہے جو سب کیلئے خوشی اور ناز کی بات ہے۔

ایم ایم اے فیڈریشن، کرناٹک کے صدر آدیتیہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں مارشل آرٹ کو مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔ ہندوستان میں بھی یہ گیم تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ مارشل آرٹ کا ایک اہم گیم ایم ایم اے یعنی Mixed Marshall Art ہے۔ اس کھیل میں کئی نوجوان اپنا مستقبل بنا رہے ہیں۔

محمد فرہاد کا تعلق ممبئی سے ہے، گزشتہ 6 سالوں بنگلورو Bengaluru میں مقیم ہیں۔ مارشل آرٹ کے میدان میں بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے آرہے ہیں۔ گزشتہ 13 سال سے مارشل آرٹ سے جڑے ہوئے ہیں۔ پڑھائی کے ساتھ مارشل آرٹ ان کا شوق تھا اب اس کھیل کو انہوں نے اپنا کیریئر بنا لیا ہے۔ مکسڈ مارشل آرٹ کے شعبہ میں انہوں نے کئی قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے کل 15 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا ہے جن میں 12 مقابلوں میں انہیں جیت حاصل ہوئی ہے۔ محمد فرہاد نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ صحت مند رہنے کیلئے کسی نہ کسی کھیل سے جڑے رہے ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 30, 2021 04:39 PM IST