ہوم » نیوز » اسپورٹس

نیوزی لینڈ نے تیسرے ونڈے میں بنگلہ دیش کو روندا، 0-3 سے کلین سوئپ

ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر کے بلے بازوں ڈیون کانوے (126) اور ڈیرل مشیل (100) کی سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو یہاں تیسرے اور آخری ون ڈے مقابلے میں 164 رن سے شکست دے کر 0-3 سے کلین سویپ کرکے سیریز جیت لی۔

  • Share this:
نیوزی لینڈ نے تیسرے ونڈے میں بنگلہ دیش کو روندا، 0-3 سے کلین سوئپ
نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو 0-3 سے کلین سویپ کیا

ویلنگٹن: ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر کے بلے بازوں ڈیون کانوے (126) اور ڈیرل مشیل (100) کی سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو یہاں تیسرے اور آخری ون ڈے مقابلے میں 164 رن سے شکست دے کر 0-3 سے کلین سویپ کرکے سیریز جیت لی۔ ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے 50اوور میں 6 وکٹوں پر 317 رنز کا مضبوط اسکوربنایا ، جس میں کانوے اور مشل نے اہم شراکت کی جبکہ بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم 42.4 اوور میں 154 رنز پر سمٹ گئی۔


کانوے نے جہاں 17 چوکوں کی مدد سے 110 گیندوں میں 126 رن بنائے ، ڈیرل مشل نے 92 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 100 رنز بنائے۔ شروعات میں وکٹ 57 رن کے اسکور پر گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لاتھن نے کانوے کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لئے 63 رن کی ساجھیداری کی لیکن 120 کے اسکور پر لاتھم کے طور پر نیوزی لینڈ کا چوتھا وکٹ گرا۔


ڈیون کانوے نے جہاں 17 چوکوں کی مدد سے 110 گیندوں میں 126 رن بنائے ، ڈیرل مشل نے 92 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 100 رنز بنائے۔
ڈیون کانوے نے جہاں 17 چوکوں کی مدد سے 110 گیندوں میں 126 رن بنائے ، ڈیرل مشل نے 92 گیندوں میں نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 100 رنز بنائے۔


اس کے بعد بلے بازی کرنے آئے ڈیرل مشیل نے کانوے کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے اہم 159 رن جوڑےجو میچ کے آخر میں ٹیم کے لئے فیصلہ کن ثابت ہوا اور اس جیت کی وجہ بنا۔ کانوے کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔
بلے بازوں کے ساتھ ساتھ ، نیوزی لینڈ کے گیندبازوں نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور بنگلہ دیش کو شروعات میں مسلسل جھٹے کئے۔


بنگلہ دیش کا پہلا کھاڑی 10 کے اسکور پر کپتان تمیم اقبال کے طور پرآوٹ ہوا۔ تمیم نو گیندوں پر صرف ایک رن بنا کر تیزگیندباز میٹ ہنری کا شکار بننے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کی وکٹیں مسلسل گرتی رہیں اور ٹیم 42.4 اوورز میں 154 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشام نے 27 رن میں پانچ ، میٹ ہنری نے 27 رن پر چار اورکائل جیمسن نے37 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ بنگلہ دیش کی طرف سے ، محمود اللہ نے سب سے زیادہ 76 رن بنائے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 26, 2021 11:44 PM IST