اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Mushfiqur Rahim Retired: بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹی20 انٹرنیشنل سے لیا ریٹائرمنٹ

    بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹی20 انٹرنیشنل کو کہا الوداع!

    بنگلہ دیشی کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹی20 انٹرنیشنل کو کہا الوداع!

    Mushfiqur Rahim Retired From T20 Internationals: بنگلہ دیش کے اسٹار کرکٹر مشفق الرحیم نے ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان حالانکہ ونڈے اور ٹسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ اس وکٹ کیپر بلے باز نے بنگلہ دیش کی طرف سے 102 ٹی20 میچ کھیلے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 میں بنگلہ دیش کو مسلسل دو میچوں میں ملی زبردست شکست ٹیم کے اسٹار بلے باز اور وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلہ دیش کے سابق کپتان حالانکہ ونڈے اور ٹسٹ کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ 35 سالہ مشفق الرحیم نے بنگلہ دیش کی طرف سے 102 ٹی20 میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے 6 نصف سنچری کی بدولت 1500 رن بنائے ہیں۔ سال 2005 میں بنگلہ دیش کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے مشفق الرحیم 82 ٹسٹ اور 236 ونڈے بھی کھیل چکے ہیں۔

      مشفق الرحیم گزشتہ کچھ وقت سے ٹی20 کرکٹ میں فارم میں نہیں تھے۔ خراب لے میں چل رہے مشفق الرحیم نے گزشتہ 10 ٹی20 انٹرنیشنل میں صرف تین بار ڈبل پوائنٹ میں رن بنائے ہیں۔ وہ ایشیا کپ میں دو میچوں میں صرف پانچ رن ہی بناسکے۔ ایشیا کپ 2022 میں بنگلہ دیش نے اپنا پہلا مقابلہ افغانستان کے خلاف کھیلا۔ اس مقابلے میں چوتھے نمبر پر اترے مشفق الرحیم چار گیندوں میں صرف ایک رن بناکر آوٹ ہوگئے۔ وہیں، سری لنکا کے خلاف کرو یا مرو مقابلے میں وہ پانچ گیندوں میں چار رن بناسکے۔ اس عکے علاوہ میچ کے دوران ایک اہم کیچ بھی چھوڑ دیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Asia Cup 2022: راشد خان اور گناتھلکا کے درمیان ہوا جھگڑا، ٹوٹا سری لنکائی اسٹار کا غرور

      یہ بھی پڑھیں۔

      ہدف کا بچاو کرنے میں ماہر ہیں یہ 5 پاکستانی گیند باز، حاصل کئے ہیں سب سے زیادہ وکٹ

      بنگلہ دیش کے مڈل آرڈر کی جان مشفق الرحیم نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’میں ٹی20 انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنا چاہتا ہوں اور کھیل کے ٹسٹ اور ونڈے فارمیٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔ موقع ملنے پر میں فرنچائزی لیگ کھیلنے کے لئے دستیاب رہوں گا۔ دو فارمیٹس میں فخر کے ساتھ ملک کی نمائندگی کے لئے پرعزم ہوں‘۔

      بنگلہ دیش کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی20 انٹرنیشنل مقابلے کھیلنے والوں کی فہرست میں مشفق الرحیم دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان سے زیادہ میچ صرف محموداللہ (121) نے کھیلا ہے۔ انہوں نے 2011 سے 2014 کے درمیان 23 ٹی20 مقابلوں میں بنگلہ دیش ٹیم کی کپتانی بھی کی ہے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: