உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     ’ہم مرسکتے تھے...، ویسٹ دورے پر گئے بنگلہ دیشی کرکٹروں نے سنایا خوفناک منظر

    بنگلہ دیشی اخبار پروتھم الو کے مطابق، جیسے ہی پھیری سمندر کے درمیان میں پہنچی۔ اس کا اونچی اونچی لہروں سے سامنا شروع ہوگیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم جس پھیری میں سوار تھی، وہ بہت بڑی نہیں تھی۔ ایسے میں 7-6 فٹ اونچی لہروں میں پھیری بیچ سمندر میں ہچکولے مارنے لگی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم اس وقت ویسٹ انڈیز دورے پر ہے۔ میزبان ملک سے ٹسٹ سیریز گنوانے کے بعد اب ٹکر ٹی20 میں ہونا ہے۔ پہلا ٹی20 میچ 2 جولائی یعنی آج ڈومینیکا میں کھیلا جائے گا، لیکن اس مقابلے سے پہلے ہی بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کا برا حال ہوگیا۔

      دراصل پہلے ٹی20 کے لئے بنگلہ دیش کی ٹیم سمندر کے راستے سینٹ لوسیا سے ڈومینیکا پہنچی۔ یہ پانچ گھنٹے کا سفر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے لئے کبھی نہ بھولنے والے تجربہ جیسا رہا، کیونکہ اس سے پہلے کسی بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی نے چھوٹی سی پھیری میں اتنا لمبا سفر نہیں کیا تھا۔ ایسے میں جب تک کھلاڑی ڈومنیکا پہنچے، تو اس میں سے زیادہ تر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ کچھ کھلاڑی تو راستے بھر الٹی کرتے رہے۔

      بنگلہ دیشی اخبار پروتھم الو کے مطابق، جیسے ہی پھیری سمندر کے درمیان میں پہنچی۔ اس کا اونچی اونچی لہروں سے سامنا شروع ہوگیا۔ بنگلہ دیشی ٹیم جس پھیری میں سوار تھی، وہ بہت بڑی نہیں تھی۔ ایسے میں 7-6 فٹ اونچی لہروں میں پھیری بیچ سمندر میں ہچکولے مارنے لگی۔ نتیجتاً کھلاڑیوں کو الٹی آنی شروع ہوگئی۔ اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق، تیز گیند باز شریف الاسلام اور وکٹ کیپر بلے باز نفیس اقبال سب سے زیادہ پریشان نظر آئے۔ دونوں نے سفر کے دوران کئی بار الٹی کی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      چتیشور پجارا نے پوجا سے کی تھی ’ارینج میرج‘، پڑھائی میں ہمیشہ رہیں اول، ایم این سی میں بنیں افسر

      بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا پھیری میں ہوا برا حال

      بنگلہ دیش تو بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بھی کسی انٹرنیشنل میچ کے لئے ایک جزیرے سے دوسرے جزیرے کا سفر فیری کے ذریعے نہیں کیا جاتا تھا۔ اخبار سے بات کرنے والے ایک بنگلہ دیش کرکٹر نے آپ بیتی سنائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تو ایسا لگ رہا تھا کہ ہم مر ہی جائیں گے۔ ایک دیگر کرکٹروں نے کہا کہ میرے لئے تو کیریئر کا سب سے خراب دورہ تھا۔

      اس کھلاڑی نے مزید کہا، ’اس سفر میں ہم بیمار پڑ سکتے تھے اور مر بھی سکتے تھے۔ انہیں (ویسٹ انڈیز) کچھ نہیں ہوتا۔ میں نے کئی ممالک کا سفر کیا ہے، لیکن اس طرح کا تجربہ پہلی بار ہوا۔ ہم مین سے کسی بھی کھلاڑی کو اس کی عادت نہیں ہے۔ کھیلنے کے بارے میں بھول جائیے، تب کیا ہوتا، جب ہم سے کوئی کھلاڑی بری طرح بیمار ہوجاتا۔ یہ میری زندگی کا سب سے خراب دور ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: