ICC ODI Ranking: بنگلہ دیش نے ICC ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو پچھاڑا، تازہ فہرست میں جانیں کون کہاں
ICC ODI Ranking: بنگلہ دیش کی اس شاندار کارکردگی نے اسے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ (ICC ODI Ranking) میں بھی جگہ دیدی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (International Cricket Council) کی حالیہ رینکنگ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ICC ODI Ranking: بنگلہ دیش کی اس شاندار کارکردگی نے اسے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ (ICC ODI Ranking) میں بھی جگہ دیدی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (International Cricket Council) کی حالیہ رینکنگ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
دبئی۔ بنگلہ دیش Bangladesh) کی مردوں کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی (Bangladesh Men's Cricket Team) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ حال ہی میں بنگلہ دیش نے جنوبی افریقہ (South Africa) کے خلاف کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں مہمان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیش کی اس شاندار کارکردگی نے اسے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ (ICC ODI Ranking) میں بھی جگہ دیدی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (International Cricket Council) کی حالیہ رینکنگ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو پیچھے چھوڑ کر چھٹی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
ون ڈے کی تازہ ترین رینکنگ میں کون کہاں ہے۔
آئی سی سی کی موجودہ ون ڈے رینکنگ کی بات کی جائے تو نیوزی لینڈ 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ انگلینڈ کے 119 پوائنٹس ہیں، وہ دوسرے نمبر پر قابض ہے۔ آسٹریلیا کی ٹیم 117 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ٹیم انڈیا کے 110 پوائنٹس ہیں اور وہ چوتھے نمبر پر ہے۔ جبکہ جنوبی افریقہ 102 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ ان کے علاوہ بنگلہ دیش 93 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، پاکستان 93 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، سری لنکا 81 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، ویسٹ انڈیز 77 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور افغانستان 68 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ 10 ویں نمبر پر برقرار ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔