உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دو سال سے ٹسٹ ٹیم سے باہر بنگلہ دیشی گیند باز نے کردیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، فیصلے سے جیت لیا دل

    دو سال سے ٹسٹ ٹیم سے باہر بنگلہ دیشی گیند باز نے کردیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    دو سال سے ٹسٹ ٹیم سے باہر بنگلہ دیشی گیند باز نے کردیا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے تیزگیند باز روبیل حسین نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لیا ہے، لیکن وہ لمیٹیڈ اوور کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ روبیل حسین نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے پیچھے کی جو وجہ بتائی ہے، وہ دل جیتنے والا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز روبیل حسین نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لیا ہے، لیکن وہ لمیٹیڈ اوور کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ روبیل حسین نے ٹسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے پیچھے کی جو وجہ بتائی ہے، وہ بے حد نیک ہے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو مقع دینے کے ارادے سے ٹسٹ کرکٹ کو الوداع کہنے کا فیصلہ لیا ہے۔

      32 سال کے اس تیز گیند باز نے 2009 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈیبیو کرنے کے بعد سے 27 ٹسٹ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ٹسٹ میں کل 36 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ 166 رن دے کر 5 وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی۔ ٹسٹ میں روبیل حسین اثر چھوڑنے میں ناکام رہے۔ لیکن، لمیٹیڈ اوور کرکٹ میں ان کی کارکرگی اچھی رہی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ٹی20 عالمی کپ 2022: سابق پاکستانی کپتان نے اپنے ہی ان 2 کھلاڑیوں کی تنقیدکی 

      یہ بھی پڑھیں۔
      ’بابر اعظم صرف کلاسک دکھنا چاہتے ہیں‘: شعیب اختر نے پاکستانی کپتان کی شبیہ پر اٹھائے سوال

      روبیل حسین نے 104 ونڈے میں 129 وکٹ حاصل کئے جبکہ ٹی20 میں ان کے نام  28 وکٹ رہے۔ روبیل حسین نے فیس بک اکاونٹ پر لکھا، نوجوانوں کو موقع دینے کے ارادے سے میں نے لال گیند سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لیا ہے۔ روبیل حسین آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی20 عالمی کپ میں بنگلہ دیش ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

      روبیل حسین نے گزشتہ ٹسٹ فروری 2020 میں پاکستان کے خلاف راولپنڈی میں کھیلا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے 113 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے تھے۔ اس کے بعد سے وہ بنگلہ دیش کی طرف سے ٹسٹ نہیں کھیل پائے۔ ٹسٹ کرکٹ میں روبیل حسین کے اکنامی ریٹ سے متعلق ہمیشہ ہی سوال اٹھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں ڈھاکہ پریمیئر لیگ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے علاوہ لمیٹیڈ اوور کرکٹ ٹورنا منٹ کھیلتا رہوں گا۔ آپ لوگ میرے لئے دعا کریں کہ میں آپ کی امیدوں پر کھرا اتر سکوں۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: