ہوم » نیوز » اسپورٹس

بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخ، ہندوستان کے خلاف ٹی -20 میں حاصل کی پہلی تاریخی جیت

بنگلہ دیش نے دارالحکومت دہلی میں ہندوستان پر اتوار کو سات وکٹ کی شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 03, 2019 11:47 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخ، ہندوستان کے خلاف ٹی -20 میں حاصل کی پہلی تاریخی جیت
بنگلہ دیش نے دارالحکومت دہلی میں ہندوستان پر اتوار کو سات وکٹ کی شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔

نئی دہلی:  وکٹ کیپر مشفق الرحیم کی ناٹ آؤٹ 60 رن کی زبردست اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے دارالحکومت دہلی میں ہندوستان پر اتوار کو سات وکٹ کی شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش کی ہندوستان پر ٹی -20 میں یہ پہلی تاریخی جیت رہی۔ بنگلہ دیش نے اس سے پہلے ہندوستان سے آٹھ میچ گنوائے تھےلیکن نویں مقابلہ میں اس نے شاندار کامیابی حاصل کی۔ ہندوستان نے یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں چھ وکٹ پر 148 رن کا ہدف دیا۔


بنگلہ دیش نے مشفق الرحیم کی شاندار اننگز سے 19.3 اوور میں تین وکٹ پر 154 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ بنگلہ دیش کے کپتان محموداللہ نے جیت کا چھکا لگایا۔مشفق الرحیم میچ فاتح اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ مشفق الرحیم نے 43 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 60 رن کی اپنی میچ فاتح اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ انہوں نے ان میں سے چار چوکے تو 19 ویں اوور میں خلیل احمد کی گیندوں پر لگائے ۔کپتان محموداللہ 15 رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے سات گیندوں پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا۔

ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلہ دیش نے لیٹن داس کو پہلے ہی اوور میں گنوایا۔داس سات رن ہی بنا سکے. دیپک چاهر کی گیند پر لوکیش راہل نے داس کا کیچ لپکا۔ محمد نعیم 28 گیندوں میں 26 رنز بنا کر لیگ اسپنر يجوندر چہل کی گیند پر شکھر دھون کو کیچ تھما بیٹھے۔ بنگلہ دیش کا دوسرا وکٹ 54 کے اسکور پر گرا۔

اس کے بعد سومیہ سرکار اور مشفق الرحیم نے تیسرے وکٹ کے لئے 55 گیندوں میں 60 رن کی مضبوط شراکت کی لیکن بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز خلیل احمد نے سرکار کو 17 ویں اوور کی آخری گیند پر بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑدیا۔ سرکار نے 35 گیندوں پر 39 رنز میں ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ بنگلہ دیش کا تیسرا وکٹ 114 کے اسکور پر گرا۔

چہل اننگز کی 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر كرونال پانڈیا نے باؤنڈری پر مشفق الرحیم کا کیچ ڈراپ کردیا جو آخر میں ہندوستان کو بہت بھاری پڑا۔ كرونال کے ہاتھ سے گیند چھوٹتے ہی گیند باؤنڈری لائن کے باہر چلا گیا۔ چہل کے اس اوور میں 13 رن بنے جبکہ ان کے پہلے تین اوور میں صرف 11 رن پڑے تھے۔ بنگلہ دیش کو اب آخری دو اوور میں 22 رن کی ضرورت تھی۔
19 واں اوور خلیل کے ہاتھوں میں تھا۔ اوور کی تیسری گیند پر چوکا پڑا اور پہلی تین گیندوں پر چھ رن چلے گئے۔ مشفق الرحیم نے چوتھی گیند پر وکٹ کے پیچھے چوکا نکالا اور اپنے 50 رن 41 گیندوں میں پورے کر لئے۔ انہوں نے پانچویں گیند پر چوکا جڑکر بنگلہ دیش کو تاریخی فتح کے قریب لا دیا۔ انہوں نے آخری گیند پر بھی چوکا لگایا اور مسلسل چار چوکے لگا کر ہندوستان کے حوصلے پست کر دیئےاس اوور میں 18 رن بن گئے۔ یہ اوور فیصلہ کن ثابت ہوا اور بنگلہ دیش نے آخری اوور کی پہلی تین گیندوں پر میچ ختم کر دیا۔
اس سے قبل ہندوستان نے بنگلہ دیش کے سامنے یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں اتوار کو پہلے ٹی -20 میچ میں جیتنے کیلئے 148 رن کا ہدف دیا ہے۔
اوپنر شکھر دھون نے سب سے زیادہ 41 رن بنائے جبکہ شريس ایئر نے 22 اور وکٹ کیپر رشبھ پنت نے 27 رن بنائے۔ لوکیش راہل نے 15، كرونال پانڈیا نے ناٹ آؤٹ 15 اور واشنگٹن سندر نے ناٹ آؤٹ 14 رن بنائے۔سندر اور پانڈیا نے آخری اوور میں ایک ایک چھکا لگائے جس سے اس اوور میں 16 رن بنےاور ہندوستان کا اسکور 148 رنز تک پہنچ گیا۔ ہندوستان نے آخری دو اوورز میں 30 رن حاصل بنائے۔
ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کی شروعات اچھی نہیں رہی اور کپتان روہت شرما میچ کے پہلے اوور کی آخری گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ شاندار فارم میں چل رہے روہت نے پہلی ہی گیند کو لیگ سائیڈ میں چوکے کے لئے نکالا تھا۔ انہوں نے اس اوور میں ایک اور چوکا مارا لیکن سیف الاسلام کی آخری گیند پر وہ ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ روہت نے ریفرل لیا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا اور ریفرل ضائع کرتے ہوئے انہیں پویلین لوٹنا پڑا۔
روہت نے پانچ گیندوں میں نو رن بنائے اور اپنی اس اننگز کے دوران انہوں نے دو ریکارڈ بھی بنائے۔ روہت نے ہندوستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی -20 میچ کھیلنے میں مہندر سنگھ دھونی اور سب سے زیادہ ٹی -20 رن بنانے میں وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا۔
شکھر دھون اور لوکیش راہل نے دوسرے وکٹ کے لئے 26 رن کی ساجھیداری کی۔ راہل اچھے ر نگ میں دکھائی دے رہے تھے لیکن امين الاسلام نے انہیں آؤٹ کر دیا۔ راہل 17 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور ہندوستان کا دوسرا وکٹ 36 کے اسکور پر گرا۔

First published: Nov 03, 2019 11:47 PM IST