اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Asia Cup 2022: راشد خان کا ٹی20 کرکٹ میں دھماکہ، ساودی کو پیچھے چھوڑ کر یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے گیند باز بنے

    ایشیا کپ 2022: راشد خان کا ٹی20 کرکٹ میں دھماکہ

    ایشیا کپ 2022: راشد خان کا ٹی20 کرکٹ میں دھماکہ

    Bangladesh vs Afghanistan: افغان اسٹار اسپنر راشد خان ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے گیند باز بن گئے ہیں۔ راشد خان سے پہلے یہ خاص ریکارڈ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز ٹم ساودی کے نام درج تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ایشیا کپ 2022 (Asia Cup 2022) کا تیسرا مقابلہ گزشتہ کل بنگلہ دیش اور افغانستان (Bangladesh vs Afghanistan) کے درمیان شارجہ میں کھیلا گیا۔ اس مقابلے میں افغان ٹیم نے بہترین کارکردگی کرتے ہوئے اس ٹورنا منٹ کی مسلسل دوسری کامیابی درج کی۔ میچ کے دوران افغان ٹیم کے اسٹار اسپنر راشد خان (Rashid Khan) بھی شاندار لے میں نظر آئے۔ اس دوران انہوں نے ایک خاص حصولیابی حاصل اپنے نام کی۔

      دراصل، 23 سالہ راشد خان ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے گیند باز بن گئے ہیں۔ راشد خان سے پہلے یہ خاص حصولیابی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار تیز گیند باز ٹم ساودی (Tim Southee) کے نام درج تھا۔ ساودی نے کیوی ٹیم کے لئے ٹی20 کرکٹ میں 114 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ وہیں کل کے مقابلے کے بعد راشد خان کے نام ٹی20 کرکٹ میں 115 وکٹ ہوگئے ہیں۔

      راشد خان ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے گیند باز بن گئے ہیں۔
      راشد خان ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے دوسرے گیند باز بن گئے ہیں۔


      واضح رہے کہ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ بنگلہ دیش کپتان شکیب الحسن (Shakib Al Hasan) کے نام درج ہے۔ شکیب الحسن نے ٹی20 کرکٹ میں 2006 سے اب تک 100 میچ کھیلتے ہوئے 98 اننگوں میں 19.89 کی اوسط سے 122 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ایک بار پانچ اور پانچ بار چار وکٹ لینے کا بھی کارنامہ انجام دیا ہے۔ ٹی20 کرکٹ میں ان کی بہترین گیند بازی 20 رن خرچ کرکے پانچ وکٹ ہے۔

      وہیں بات کریں راشد خان کے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے بارے میں تو انہوں نے افغان ٹیم کے لئے 2015 سے اب تک 68 میچ کھیلتے ہوئے 68 اننگوں میں 13.73 کی اوسط سے 115 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ٹی20 کرکٹ میں ان کے نام دو بار پانچ اور چار بار چار وکٹ لینے کا کارنامہ ہے۔ ٹی20 کرکٹ میں ان کی سب سے بہترین گیند بازی کارکردگی تین رن خرچ کرکے پانچ وکٹ ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: