ایشیاکپ کے بعد سرفراز احمد سے چھن جائے گی پاکستان کی کپتانی!۔
پاکستان کے مداحوں نے سرفرازکے فیصلوں اوران کی انفرادی کارکردگی کے خلاف سوشل میڈیا پرسخت ردعمل ظاہرکرنا شروع کردیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 26, 2018 11:45 PM IST

پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد پرچارمیچوں کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ایشیا کپ میں پاکستان نے ہندوستان کے خلاف مسلسل دو میچ گنواکراپنی بےعزتی توکرا ہی لی ہے، لیکن اس کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ناک آوٹ میچ میں بھی اس کے پسینے چھوٹ گئے۔ ابوظہبی میں کھیلے جارہے مقابلے میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے تین وکٹ 12 رنوں پرگرانے کے باوجود اسے 239 رنوں تک پہنچا دیا۔
اس کے بعد ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے پاکستان نے صرف 18 رنوں پر تین وکٹ گنوا دیئے، جس کی وجہ سے پوری ٹیم دباو میں آگئی ہے۔ پاکستان کی اتنی مایوس کن کارکردگی کے بعد اس کے کپتان سرفرازاحمد مداحوں کے نشانے پرآگئے ہیں۔
سرفرازاحمد نے کی خطرناک غلطیاں
سرفرازاحمد نے بنگلہ دیش کے خلاف مقابلے میں بطور کپتان اوربلے بازکافی بڑی غلطیاں کیں۔ سرفرازنے بنگلہ دیش کو شروعاتی جھٹکے دینے کے بعد ایسے فیصلے لئے، جس کی وجہ سے پاکستان میچ پرحاوی نہیں رہ سکا۔
Am I the only one who is witnessing the end of Sarfaraz Ahmed captaincy after this tournament #PAKvBAN
— Omi (Blue) (@OmairNaeem) September 26, 2018
Sarfaraz Ahmed ki defensive approach Bangladesh ko match main wapis le aye hai. #PAKvBAN #AsiaCup
— Tariq Khan (@Tariq1_Khan) September 26, 2018
Sarfraz has allowed the game to drift...rated him highly as a skipper post the Champions Trophy success. He’s looked a patch of that in this #AsiaCup
— Aakash Chopra (@cricketaakash) September 26, 2018
ایشیا کپ میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے جنید خان نے بنگلہ دیش کو 4 اوور میں 2 جھٹکے دے دیئے تھے، لیکن اس کے بعد سرفرازنے انہیں گیندبازی اٹیک سے ہٹادیا۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کو گیند پرآنکھیں جمانے کا موقع مل گیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ مشفق الرحیم اورمحمد متھن نے چوتھے وکٹ کے لئے 144 رنوں کی شراکت کردی۔
بلے بازی میں فلاپ رہے سرفراز
سرفرازاحمد نے کپتانی کے بعد بلے سے بھی کوئی تعاون نہیں دیا۔ فخرزماں اوربابراعظم کے آوٹ ہونے کے بعد سرفرازنے کریزپرقدم رکھا۔ انہوں نے چوکے سے اپنی اننگ کی شروعات کی، لیکن چوتھے اوورمیں انہوں نے مستفیض الرحمن کو اپنا وکٹ دے دیا۔ سرفرازاحمد کی اتنی خراب کارکردگی کے بعد اب مداحوں نے انہیں کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ بھی کرنا شروع کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا یہ بلے باز مشکل میں، آئی سی سی نے شروع کی اسپاٹ فکسنگ کی تفتیش
یہ بھی پڑھیں: کراری ہار کے بعد کپتان سرفراز احمد نے کیا اعتراف، اس معاملہ میں ہندوستانی بلے باز پاکستانیوں سے ہیں کافی آگے
یہ بھی پڑھیں: امام الحق نے کردی ایک ایسی " بڑی غلطی " جو پاکستانی ٹیم پر پڑ گئی بھاری ، گنوانا پڑ گیا میچ