உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخ، بنگلہ دیش سے بھی ٹی- سیریز نہیں جیت پائی آسٹریلیائی ٹیم

    بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخ، بنگلہ دیش سے بھی ٹی- سیریز نہیں جیت پائی آسٹریلیائی ٹیم

    بنگلہ دیش نے رقم کی تاریخ، بنگلہ دیش سے بھی ٹی- سیریز نہیں جیت پائی آسٹریلیائی ٹیم

    بنگلہ دیش نے تیسرے ٹی- 20 میں جمعہ کے روز ایک مشکل پچ پر آسٹریلیا کو 10 رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ناقابل تسخیر 0-3 کی برتری حاصل کرلی۔

    • Share this:

      ڈھاکہ: کپتان محمود اللہ (52) کی شاندار نصف سنچری اور گیند بازوں کی بہترین کارکردگی سے بنگلہ دیش نے تیسرے ٹی- 20 میں جمعہ کے روز ایک مشکل پچ پر آسٹریلیا کو 10 رنوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ناقابل تسخیر 0-3 کی برتری حاصل کرلی۔ بنگلہ دیش نے 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر 127 رنوں کا معمولی اسکور بنانے کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لئے 20 اووروں میں 4 وکٹ کے نقصان پر 117 تک سمیٹ دیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب بنگلہ دیش نے کسی بھی فارمیٹ میں آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین میچ جیتے ہیں اور سیریز اپنے نام کرلیا ہے۔
      بنگلہ دیش کی اننگ میں کپتان محمود اللہ نے 53 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مشیل مارش نے 47 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رن بنائے جبکہ ایلکس کیری نے 20 رن بنائے، لیکن ٹیم کو فتح کی طرف نہ لے جا سکے۔ محمود اللہ کو ان کی شاندار اننگ پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔





      مسلسل پانچواں ٹی -20 سیریز ہارا آسٹریلیا


      واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پہلی ٹی-20 سیریز نہیں گنوائی ہے۔ کنگارو ٹیم کو گزشتہ پانچ ٹی-20 سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ آسٹریلیا سال 2020 سے اب تک پانچوں ٹی-20 سیریز ہارا ہے۔ آسٹریلیا کو انگلینڈ نے 1-2 سے شکست دی۔ اس کے بعد ہندوستان نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دی۔ نیوزی لینڈ سے بھی اسے 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ویسٹ انڈیز دورے پر بھی آسٹریلیائی ٹیم 4-1 سے ٹی-20 سیریز ہار گئی اور اب بنگلہ دیش نے 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 0-3 سے ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے بنگلہ دیش سے سیریز گنوانا آسٹریلیا کے لئے کسی بھی بڑے جھٹکے سے کم نہیں ہے۔




      ڈیبیو کرنے والے آسٹریلیائی تیز گیند باز ناتھن ایلس نے شاندار ہیٹ ٹرک لیا۔ ایلس ڈیبیو ٹی-20 میچ میں ہیٹ ٹرک جھٹکنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔
      ڈیبیو کرنے والے آسٹریلیائی تیز گیند باز ناتھن ایلس نے شاندار ہیٹ ٹرک لیا۔ ایلس ڈیبیو ٹی-20 میچ میں ہیٹ ٹرک جھٹکنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔

      ناتھن ایلس نے لئے ہیٹ ٹرک


      تیسرے ٹی-20 میچ میں آسٹریلیا کے حق میں صرف ایک ہی بات بہتر ہوئی۔ میچ میں ڈیبیو کرنے والے تیز گیند باز ناتھن ایلس نے شاندار ہیٹ ٹرک لیا۔ ایلس ڈیبیو ٹی-20 میچ میں ہیٹ ٹرک جھٹکنے والے پہلے کھلاڑی ہیں۔ ناتھن ایلس نے اپنے چوتھے اوور کی آخری تین گیندوں پر محموداللہ، مستفیض الرحمن اور مہندی حسن کو آوٹ کرکے ہیٹ مکمل کی اور اپنے ڈیبیو میچ کو شاندار یادگار بنا لیا۔

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: