ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی سی سی عالمی کپ: بنگلہ دیش کےاس کھلاڑی نے پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے سے روک دیا

بنگلہ دیش کے تیزگیند باز مہدی حسن نے 10 اووروں میں محض 30 رن دیئے اورایک وکٹ بھی لیا۔ ان کی کفایتی گیند بازی کے سبب پاکستانی کی ٹیم تیزی سے رن نہیں بنا سکی۔

  • Share this:
آئی سی سی عالمی کپ: بنگلہ دیش کےاس کھلاڑی نے پاکستان کو سیمی فائنل میں جانے سے روک دیا
بنگلہ دیش کے گیند باز مہدی حسن نے کفایتی گیند بازی کے ذریعہ پاکستان کوسیمی فائنل میں جانے سے روک دیا۔

نہ کوئی کرشمہ ہوا اورنہ ہی کوئی ناقابل یقین کارکردگی۔ یہاں تک کہ جیت کے لئے بہت زیادہ اورجدوجہد نظرآئی۔ اسی کے ساتھ ہی عالمی کپ سے پاکستانی ٹیم کی رخصتی بھی طے ہوگئی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کا انتخاب کیا، لیکن بنگلہ دیش نے اسے کھل کرکھیلنے کا موقع ہی نہیں دیا۔


پاکستان کو پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 350 سے 400 رن بنانے کی ضرورت تھی، لیکن بنگلہ دیش کے ایک گیند باز نے اس کے ارادوں پرپانی پھیر دیا۔ تیز گیند باز مہدی حسن نے اپنے کوٹے کے 10 اووروں میں محض 30 رن دیئے اورایک وکٹ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے پاکستان کے خلاف تجربہ کاربلے بازمحمد حفیظ کو پویلین کی راہ دکھائی۔  یہ بنگلہ دیش کی طرف سے پہلا اوور گیند بازی کرنے والے مہدی حسن کی کفایتی گیند بازی کا ہی اثرتھا کہ پاکستان کی ٹیم پاورپلے تک کا فائدہ نہیں اٹھا سکی۔


دراصل پاکستان کے سامنے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے دو راستے تھے۔ ایک یہ پاکستان اگرپہلے بازی کرے اور وہ 350  رن بنائے۔ پھر بنگلہ دیش کی ٹیم کو38 رنوں پرآل آوٹ کردے۔ وہیں اگرپاکستان 400 رن بنائے تو بنگلہ دیش کو 84 رن پرآوٹ کردے۔ مگرمہدی حسن کی کفایتی گیند بازی کے سبب پاکستان کے بلے بازتیز رفتارسے رن نہیں بنا سکے۔ ساتھ ہی مستفیض الرحمان نے بھی پاکستان کو5 بڑے جھٹکے دیئے۔  پاکستان کی ٹیم 50 اووروں میں 9 وکٹ کے نقصان پر315 رن ہی بناسکی۔


پاکستان کے لئے کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی بھی بے حد مایوس کن رہی ہے۔
پاکستان کے لئے کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی بھی بے حد مایوس کن رہی ہے۔


یہ مسلسل دوسرا موقع ہے جب پاکستان کی ٹیم عالمی کپ کے سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی ہے۔ آسٹریلیا - نیوزی لینڈ میں 2015 کے عالمی کپ میں بھی پاکستان کی ٹیم کوارٹرفائنل سے آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔ اس سے پہلے 2011 میں ہندوستان میں ہوئے عالمی کپ میں ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی ضرور تھی، لیکن تب اسے موہالی میں کھیلے گئے مقابلے میں ٹیم انڈیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
First published: Jul 05, 2019 07:25 PM IST