ہوم » نیوز » اسپورٹس

آئی سی سی عالمی کپ: پاکستان نے20 سالوں میں کیا جوکام، بنگلہ دیش نے گزشتہ تین میچوں میں کرڈالا

عالمی کپ 2019 میں گزشتہ تین میچوں میں بنگلہ دیش نے اتنی سنچری لگا دی، جتنی سنچری پاکستان نے 1999 عالمی کپ کے بعد سے ابھی تک کے عالمی کپ میں لگائے ہیں۔

  • Share this:
آئی سی سی عالمی کپ: پاکستان نے20 سالوں میں کیا جوکام، بنگلہ دیش نے گزشتہ تین میچوں میں کرڈالا
اس عالمی کپ کےگزشتہ تین میچوں میں بنگلہ دیش نے اتنی سنچریاں لگا دی ہیں، جتنی سنچری پاکستانی ٹیم 1999 عالمی کپ کے بعد سے ابھی تک کے عالمی کپ میں لگا پائی ہے۔

پاکستان اوربنگلہ دیش کی بات کریں تو کچھ سالوں پہلے تک پاکستان کافی مضبوط ٹیم مانی جاتی تھی، لیکن ان سالوں میں بنگلہ دیش نے اس حالت کو الٹ کررکھ دیا ہے۔ حالات اتنے زیادہ الٹ گئے کہ 1992 عالمی فاتح ٹیم آج بنگلہ دیش تک کوٹکردینے کی حالت میں نہیں رہی۔ بنگلہ دیش کی ٹیم اس عالمی کپ میں جتنی بہترین کارکردگی کرکےسب کو چونکا رہی ہے۔ وہیں پاکستانی ٹیم اتنی ہی خراب کارکردگی کرکےسب کوحیران کررہی ہے۔


اس عالمی کپ کے گزشتہ تین میچوں میں بنگلہ دیش نے اتنی سنچری لگا دی، جتنی پاکستان نے 1999 عالمی کپ کے بعد سے موجودہ عالمی کپ میں لگائے ہیں اوران سنچریوں کی تعداد ہے تین۔ گزشتہ تین مقابلوں میں بنگلہ دیش نےتین سنچری لگائی۔ وہیں پاکستان نے 1999 عالمی کپ کے بعد سے اب تک 29 میچ کھیلے ہیں، جس میں ٹیم صرف تین سنچری ہی لگا پائی ہے۔


بڑی ٹیموں تک کے پسینے چھڑا رہی ہے بنگلہ دیشی ٹیم


اس عالمی کپ میں پاکستان نے پانچ میں سے ایک ہی مقابلہ جیتا ہے جبکہ تین میچ گنوا دیئے۔ کل تین پوائنٹ کے ساتھ پاکستان آخری سے دوسرے نمبریعنی 9ویں نمبرپرہے جبکہ بنگلہ دیش 6 میں سے دوجیت اورتین ہارکےساتھ کل پانچ پوائنٹ حاصل کرکے جمعرات تک پانچویں مقام پرچل رہی ہے۔ ایک میچ بارش کی وجہ سےسری لنکا کے خلاف نہیں ہوسکا تھا، بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیزاورجنوبی افریقہ جیسی ٹیموں کےخلاف جیت درج کی جبکہ گزشتہ فائنلسٹ نیوزی لینڈ سےصرف دووکٹ، میزبان انگلینڈ سے 106 رن اورپانچ بارکی چمپئن آسٹریلیا سے48 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تین میچوں میں تین سنچریاں لگانے والے

آسٹریلیا کےمشیل اسٹارک، کولکٹرنائل، اسٹوئنس جیسےگیند بازوں کی موجودگی کےباوجود مشفق الرحیم نے ناٹ آوٹ 102 رن کی اننگ کھیلی۔ اس سے قبل گزشتہ میچ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف شکیب الحسن نے ناٹ آوٹ 124 رن بنائے۔ انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف شکیب الحسن نے 121 رن کی اننگ بھی کھیلی تھی۔ 1999 عالمی کپ کے بعد سےابھی تک عالمی کپ میں پاکستان کی طرف سےسعید انور، عمران نظیراورسرفرازاحمد نےسنچریاں لگائی ہیں۔ سعید انورنے2003، عمران نظیرنے2007 اورسرفرازاحمد نے 2015 عالمی کپ میں سنچری لگائی۔
First published: Jun 21, 2019 07:31 PM IST