آئرلینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پہلی اننگ میں 369 رن بنائے، بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم نے 126 اور شکیب الحسن نے 87 رنوں کی اننگ کھیلی، مشفق الرحیم کا ٹسٹ میں یہ 10ویں سنچری ہے۔ بتادیں کہ اپنی سنچری والی اننگ کے دوران مشفق الرحیم نے ایک خاص ریکارڈ بنادیا ہے۔ مشفق الرحیم اائرلینڈ کے خلاف ٹسٹ کرکٹ مین سنچری لگانے والے دنیا کے پہلے کرکٹر بنگئے ہیں۔
بتادیں کہ اس سے پہلے افغانستان کے رحمت شاہ نے آئرلینڈ کے خلاف ٹسٹ میں 98 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔ افغانستان کے رحمت شاہ نے سال 2019 میں آئرلینڈ کے خلاف ٹسٹ میچ میں 98 رن بنائے تھے۔ وہیں، انگلینڈ کے جیک لیچ نے آئرلینڈ کے خلاف سال 2019 میں کھیلے گئے ٹسٹ میچ میں 92 رنوں کی اننگ کھیلی تھی۔
وہیں، اب مشفق الرحیم نے سنچری بنا کر آئرلینڈ کے خلاف سنچری لگانے والے پہلے کرکٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مشفاق الرحیم ٹسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری لگانے والے دوسرے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے مومن الحق نے ٹسٹ میں 11 سنچریاں لگائی ہیں۔ وہیں، مشفق الرحیم ٹسٹ میں بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
•Most runs for Bangladesh in Tests.
•2nd Most 100s for BAN in Tests.
•Most double hundreds for BAN in Tests.
•Highest score for BAN in Tests.
Mushfiqur Rahim - What a player. He scored runs everywhere for Bangladesh. Take a bow, Mushfiqur! pic.twitter.com/ppI13O9sNW
میچ کی بات کریں تو بنگلہ دیش نے 369 رن کا اسکور کھڑا کردیا تھا، آئرلینڈ پر بنگلہ دیش نے 155 رنوں کی سبقت حاصل کرلی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔