بگ بیش لیگ (BBL 2022-23) کے نئے سیزن کے لئے پلیٹینم کٹیگری میں شامل 12 کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ اس میں پاکستان کے لیگ اسپنر اور آل راونڈر شاداب خان سمیت دنیا کے 12 کرکٹر شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ، ویسٹ انڈیز کے عظیم کھلاڑی آندرے رسیل اور انگلینڈ کے سلامی بلے باز جیسن رائے بھی اس فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کو 1.87 کروڑ روپئے ملیں گے۔
فہرست میں جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی، انگلینڈ کے لیام لیونگسٹون، انگلینڈ کے سیم بلنگس، ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، انگلینڈ کے ڈیوڈ ولی، ویسٹ انڈیز کے ڈیون براوو، افغانستان کے راشد خان اور انگلینڈ کرس جارڈن کا نام بھی شامل ہے۔ ہندوستان کا کوئی کھلاڑی لیگ میں نہیں اترے گا۔ بی سی سی آئی ریٹائر منٹ سے پہلے غیر ملکی لیگ میں کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کے لئے پلیٹینم کٹیگری میں شامل 12 کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں افغانستان کے راشد خان کو شامل کیا گیا ہے۔
12 کھلاڑیوں کی بات کریں، تو اس میں سے سیم بلنگس (سڈنی تھنڈر)، آندرے رسیل (میلبورن اسٹارس)، شاداب خان (سڈنی سکسرس)، کرس جارڈن (سڈنی سکسرس) اور راشد خان (ڈیلیڈ اسٹرائیکرس) کو ان کی پرانی ٹیمیں ریٹین کرسکتی ہیں۔ ان میں سے صرف ڈیوڈ ولی اور شاداب خان ہی جنوبی افریقہ میں شروع ہو رہی نئی ٹی20 لیگ یا دبئی میں ہونے جا رہی انٹرنیشنل لیگبگ بیش لیگ کا حصہ نہیں ہیں۔ ایسے میں ان کے دسمبر کے آخر تک ہی بگ بیش لیگ میں کھیلنے کا امکان ہے۔ حالانکہ اب تک اس پر صورتحال واضح نہیں ہے۔

بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کے لئے پلیٹینم کٹیگری میں شامل 12 کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے۔
279 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ملی جگہفہرست میں کل 279 غیر ملکی کھلاڑیوں کو جگہ ملی ہے۔ اس میں پاکستان کے تقریباً 40 کھلاڑی شامل ہیں۔ حالانکہ ان سبھی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) سے این او سی ملنا مشکل ہے۔ کیونکہ دسمبر سے فروری کے دوران ٹیم کو گھر میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے سیریز کھیلنی ہے۔ اس کے علاوہ فروری کے وسط میں پاکستان سپر لیگ بھی شروعات ہونی ہے۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں کی بات کریں تو اس میں محمد عامر، سرفراز احمد اور وہاب ریاض شامل ہیں۔ حالانکہ کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے اپنے کو اس لیگ سے دور رکھا ہے۔
حال ہی میں نیوزی لینڈ کے سینٹرل کانٹریکٹ سے خود کو الگ کرنے والے ٹرینٹ بولٹ پر سبھی ٹیموں کی نظر ہو گی۔ حالانکہ ان کے پورے سیزن میں کھیلنے کا امکان کم ہے، لیکن اس بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز کے پاس پاور پلے اور ڈیتھ اووروں میں شاندار گیند بازی کرنے کا تجربہ ہے۔ کل 26 کھلاڑیوں کو پرانی ٹیمیں ریٹین کرسکتی ہیں۔ اس میں ایلیکس ہیلس، مجیب الرحمٰن بھی شامل ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔