راجر بنی بی سی سی آئی کے 36 ویں صدر منتخب، جے شاہ رہیں گے بطور سیکرٹری
راجر بنی
بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ تقریباً یقینی ہے کہ جے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ہندوستان کے نمائندے ہوں گے۔ لیکن اراکین کو یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا ہم چاہتے ہیں کہ کوئی آئی سی سی کا چیئرمین بنے یا نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے کو اپنی دوسری اور آخری مدت پوری کرنے دیں۔
بی سی سی آئی کی صدارت اس وقت بدل گئی جب سورو گنگولی نے ممبئی میں بی سی سی آئی اے جی ایم میٹنگ میں راجر بنی (Roger Binny ) کو صدارتی ذمہ داری سونپی۔ سال 1983 کے ورلڈ کپ کے فاتح کو بلامقابلہ سب سے اوپر کا عہدہ ملا جبکہ جے شاہ بدستور سیکرٹری رہیں گے۔ بی سی سی آئی کے دیگر عہدیداران جنہیں متفقہ طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ ان میں سیکریٹری جے شاہ، آشیش شیلر (خزانچی)، راجیو شکلا (نائب صدر) اور دیواجیت سائکیا (جوائن سیکریٹری) شامل ہیں۔ سبکدوش ہونے والے خزانچی ارون دھومل آئی پی ایل کے نئے چیئرمین ہوں گے۔
ہندوستان کے لیے 27 ٹیسٹ اور 72 ون ڈے کھیلنے والے بنی اگلے سال ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل چارج سنبھالیں گے۔ بی سی سی آئی سے گنگولی کے بہت زیادہ زیر بحث اخراج نے نہ صرف کھیل بلکہ سیاسی میدان میں بھی توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا سابق کپتان کو اعلیٰ عہدے کے لیے سمجھا جاتا ہے؟ دوسرے ناموں میں وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر اور بی سی سی آئی کے سابق صدر این سری نواسن شامل ہیں۔ سری نواسن مقابلہ کرنے کے اہل ہیں لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا بی سی سی آئی ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے کسی اور کو موقع دے گی۔ ان کی عمر 78 ہے۔ ٹھاکر کے آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے دوران مصروف رہنے کی امید ہے کیونکہ ہماچل پردیش میں 12 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔
بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پی ٹی آئی کو بتایا کہ یہ تقریباً یقینی ہے کہ جے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ہندوستان کے نمائندے ہوں گے۔ لیکن اراکین کو یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ آیا ہم چاہتے ہیں کہ کوئی آئی سی سی کا چیئرمین بنے یا نیوزی لینڈ کے گریگ بارکلے کو اپنی دوسری اور آخری مدت پوری کرنے دیں۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔